کورونا وائرس کے باعث خیبرپختونخوا کے باڈی بلڈنگ کلبز شدید مالی بحران کا شکار

پشاور ( دی خیبرٹائمز سپورٹس ڈیسک ) خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ کلبز کے اونرز لاک ڈاؤن کے باعث تین کروڑ سے زائد کے مقروض ہوگئے کلبز مالکان نے حکومت کی دوہری پالیسی اور ستم ظریفی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے جائنٹ سیکرٹری سعید الرحمن یوسفزئی نے میڈیا کو بتایا کہ چار ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا کہ صوبے میں ہیلتھ اینڈ فٹنس سنٹرز بند ہیں سو سے زائد کلبوں کی بندش سے ایک طرف مالکان پر لاکھوں روپے کرایہ کی مد میں چڑھ گیا ہے بلکہ دوسروں کے مقروض بھی ہوچکے ہیں دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگانے والوں سے نوجوان کھلاڑی یہ تقاضا کررہے ہیں کہ پنجاب کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی ایس او پیز کے تحت ہیلتھ اینڈ فٹنس سنٹرز کھول دیئے جائیں انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث کلب مالکان کا ابتک تین کروڑ سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ صوبے کے ٹائٹل لانے والے تن ساز کھلاڑی کی فٹنس بھی متاثر ہورہی ہے جو کہ صوبے کےلئے نیک شگون نہیں سعید الرحمن نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جو خود ایک کھلاڑی ہیں مزید تن سازوں اور دیگر فٹنس کے دلدادہ نوجوانوں کا استحصال روکتے ہوئے ملک بھر میں فوری طور پر ہیلتھ اینڈ فٹنس سنٹرز،جوگینگ پارک اور باڈی بلڈنگ کلبز کھولنے کے احکامات جاری کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں