ہمارے بارے میں: دی خیبر ٹائمز (The Khyber Times)
ہمارا مشن
“دی خیبر ٹائمز” ایک ایسی صحافتی کاوش ہے جس کی بنیاد غیر جانبداری، جرات مندی اور عوامی مفاد پر رکھی گئی ہے۔ ہمارا عزم ایک ایسی صحافت کا فروغ ہے جو کسی دباؤ یا ذاتی مفاد کے سامنے سرنگوں نہیں ہوگی۔ ہم معاشرے میں ریاست اور عوام کے مابین ایک شفاف پل کا کردار ادا کرتے ہوئے، حقائق کو ان کے اصل روپ میں عوام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہمارا ہر قدم عوامی مفاد کے تحفظ اور آئینی حدود کے پاسداری کے گرد گھومتا ہے۔
ہماری ادارتی پالیسی
دی خیبر ٹائمز میں شائع ہونے والا ہر لفظ ذمہ دارانہ صحافت کا عکاس ہے۔ ہماری پالیسی کے بنیادی ستون درج ذیل ہیں:
* عوامی مفاد کا تحفظ: ہمارا ہر مواد عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر تیار کیا جاتا ہے۔ ہم ایسے مسائل کو اجاگر کرتے ہیں جو عام آدمی کی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
* جرات مندانہ رپورٹنگ: معاشرتی برائیوں، کرائم، اور بدعنوانی کو بے نقاب کرنا ہمارا نصب العین ہے۔ ہم جرم اور مجرم کو ہر حال میں عوام کے سامنے لانے پر یقین رکھتے ہیں۔
* شفافیت اور حقِ جواب: ہم ذمہ دار صحافت کے اصولوں پر کاربند ہیں۔ کسی بھی خبر کی اشاعت میں ہم متعلقہ فرد یا ادارے کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا بھرپور موقع فراہم کرتے ہیں۔
* پیشگی آگاہی: عوام کی صحت، سلامتی اور سماجی تحفظ کیلئے ہم ممکنہ خطرات اور حالات سے قبل از وقت آگاہ کرنے کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔
ہماری ٹیم
دی خیبر ٹائمز ایک تجربہ کار اور مستند صحافیوں پر مشتمل ٹیم کی قیادت میں کام کر رہا ہے:
صفی اللہ گل (ایڈیٹر ان چیف):
صفی اللہ گل صحافت کے میدان میں ایک معتبر نام ہیں۔ آپ نے جیو انگریزی (Geo English) کے ساتھ اپنی صحافتی خدمات کا آغاز کیا، جس کے بعد دنیا نیوز کے بیورو چیف کی حیثیت سے 11 سال تک گراں قدر خدمات انجام دیں۔ آپ ’آپ نیوز‘ اور ’سنو نیوز‘ میں بھی بیورو چیف کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ ایک بہترین رپورٹر ہونے کے ساتھ ساتھ، آپ ایک ماہر ٹرینر بھی ہیں جو قومی اور بین الاقوامی جامعات میں صحافت کے طلبا کو خصوصی لیکچرز کے ذریعے تربیت فراہم کر رہے ہیں۔
انیلا شاہین (ایک خراجِ تحسین):
پاکستان کی بہادر اور نڈر خاتون صحافی، محترمہ انیلا شاہین، دی خیبر ٹائمز کی ایڈیٹوریل پالیسی کی معماروں میں سے ایک تھیں۔ ان کا کام اور صحافتی اصول ہمیشہ ہمارے لئے مشعلِ راہ رہیں گے۔ ان کی خدمات کو پاکستان کی تاریخِ صحافت میں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔
ناصر داوڑ (ایڈیٹر):
ناصر داوڑ مختلف نیوز چینلز کے نمائندہ خصوصی رہ چکے ہیں۔ اپنی گہری بصیرت اور وسیع تجربے کی بدولت، اب وہ دی خیبر ٹائمز میں بطور ایڈیٹر ادارتی فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور ادارے کی سمت کے تعین میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
ہمارا دائرہ کار
“دی خیبر ٹائمز” پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی امور، سیاسی منظر نامے اور سماجی مسائل پر انتہائی پروفیشنل انداز میں رپورٹنگ اور تجزیہ پیش کرتا ہے۔ ہم سیکیورٹی چیلنجز کا گہرائی سے جائزہ لیتے ہیں تاکہ قارئین کو خطے کی بدلتی صورتحال کا درست فہم حاصل ہو سکے۔
اسی طرح دی خیبرٹائمز میں خیبرپختونخوا کے مختف اضلاع سے ٹیم ممبران موجود ہیں، جو اپنی اضلاع کے خبروں کے ساتھ انصاف کرکے ہمیں فوٹوز اور خبریں ارسال کرتے رہتے ہیں، اورپشاور میں محمد خالد جو فوٹو جرنلسٹ کے طور پر فرائض انجام دے رہے ہیں، اسی طرح ذولفقار علی جو بطور سوشل میڈیا اپریٹر کام کررہے ہیں،




