خیبرپختونخوا کے صحافی امن کے قیام کیلئے ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا

پشاور ( حامدعلی جعفری سے ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر اپنے پیغام میں خیبر پختونخوا کے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے، کہ فرائض کی آدائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے صحافیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں ، خیبر پختونخوا کے صحافی انتہائی مشکل حالات کے باوجود اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں، سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کے صحافی دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنی ہوئی ہے، انہوں نے اپنی ویڈیو پیغام میں کہا ہے، کہ پاکستان تحریک انصاف آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، اور ہماری حکومت میڈیا کی مثبت تنقید کی روشنی میں بہتری کیلئے اقدامات اٹھائیگی، صوبائی حکومت ہر مثبت تنقید کا خیر مقدم کریگی، انہوں نے مزید کہا، کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کا حل ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعلی نے اپنے پیغام میں صحافت کے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے، کہ کسی بھی معاشرے میں جمہوریت اور جمہوری اقدار کی مضبوطی کیلئے آزاد صحافت کا کردار مسلمہ حقیقت ہے، خیبرپختونخوا نے انتہائی مشکل اور سنگین حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ صحافتی میدان میں ڈٹے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں