مینڈیٹ چور ٹولے نے 6 لاکھ ٹن سے زائد گندم در آمد کی ہے، ترجمان خیبرپختونخوا

گندم اسکینڈل کے حوالے سے مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے، کہ مینڈیٹ چور ٹولے نے 6 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی ، وفاق میں جعلی حکومت بننے کے بعد بھی گندم کی درآمد کاسلسلہ جاری رہا، مینڈیٹ چور ٹولے نے 98 ارب روپے کی گندم درآمد کی، اپریل میں گندم کس کے کہنے پر درآمد کیا جاتارہا، وفاق کی غلط پالیسوں کی وجہ سے درآمدی گندم 820 روپے فی کلو میں پڑی، ملکی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگانے کے باوجود پی ڈی ایم ٹوسرکار کے پاس کسانوں کو ریلیف دینے کے لیے پلان نہیں، مینڈیٹ چورٹولے کی غلط پالیسوں کی وجہ سے کسان رل رہے ہیں، ان کا یہ بھی کہنا ہے، کہ گندم اسکینڈل کی گونج میں فارم 47 کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں