بی آر ٹی پشاور کے کرایوں میں اضافے کی تیاریاں مکمل

پشاور: بی آر ٹی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی کے کرایوں میں فی اسٹاپ 5 روپے اضافہ ہوگا، ترجمان بی آر ٹی کے مطابق اضافے کے بعد بنیادی کرایہ 15روپے سے بڑھا کر 20 روپے ہوجائے گا، زیادہ سے زیادہ کرایہ 55 روپے سے بڑھ کر 60 روپے ہوجائے گا، ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرایہ بڑھایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں