پشاور ( پ ر ) پشاور پولیس کا منشیات سمگلروں، منشیات فروشوں اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کردیا گیا ہے، ایس پی فقیر آباد ڈویژن اسامہ امین چیمہ کو ملنے والی خفیہ انفارمیشن پر تھانہ ڈی ایس پی گلبہار سرکل مختیار علی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار شاکر آفریدی نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ اہم کارروائی کے دوران منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، کاروائی کے دوران ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والی بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جو سواریوں کی گاڑی کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کررہی تھی، جن کو خفیہ اطلاع ملنے پر کامیاب کارروائی کے دوران لاہور بس سٹینڈ میں گرفتار کرلیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، کاروائی کے دوران 11 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی ہے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی خاطر وومن پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے،
پولیس کے مطابق ایس پی فقیر آباد ڈویژن اسامہ امین چیمہ کو سواریوں کی گاڑی کے زریعے منشیات سمگل کرنے کی اطلاع ملی، جس پر ڈی ایس پی گلبہار سرکل مختیار علی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ گلبہار شاکر آفریدی نے لیڈیز پولیس کے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاہور بس سٹینڈ میں سواریوں کی گاڑی سے لیڈیز پولیس نے دو خواتین سے 11 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی ہے، جبکہ خواتین ملزمان مسماتہ ( ز ) زوجہ کامران اور مسماتہ ( م ) زوجہ عمران ساکنان صوابی کو گرفتار کرلیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات سمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی خاطر وومن پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے،
Load/Hide Comments