جنوبی وزیرستان کنڈے غر براق بابا کے مزار پر بارودی سرنگ کا دھماکہ، دو نوجوان زخمی

جنوبی وزیرستان (دی خیبرٹائمز ڈ۰ ڈسٹرکٹ ڈیسک ) جنوبی وزیرستان میں کنڈے غر (پہاڑی) پر واقع براق نیکہ آنے والے زائرین پر دھماکہ ہوا ہے، جس میں دو مقامی نوجوان زخمی ہوگئے ہیں، مقامی لوگوں نے دونوں زخمیوں کو علاج معالجہ کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردئے ہیں، جہاں ان کا علاج معالجہ کیا جارہاہے،
جنوبی وزیرستان میں ان بارودی سرنگ کے نتیجے میں اب تک سنکڑوں لوگ اپاہچ کا شکار ہوگئے ہیں، جبکہ درجنوں افراد اور بچے جان سے گئے۔
ان ہی بارودی سرنگ دھماکوں کے باعث سنکڑوں خاندان ان کے پیاروں اور کفالت کرنے والوں سے محروم ہوگئے ہیں، ان ہی دھماکوں کا پشتون تحفظ موومنٹ جیسے مزاحمتی تحریک کو بھی تقویت مل گئی ہے۔
مقامی قبائلیوں کے مطابق جنوبی وزیرستان بھر میں اپریشن کے دوران مسلح شرپسندوں کے خلاف 2009 اور 2010 کے دوران ان بارودی سرنگوں کے جال بچھائے گئے تھے، جو ابھی تک لوگوں کے اموات اپاہچ اور مزور کرنے کا سبب بن رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں