ایبٹ آباد کی صفائی کیلئے میونسپل عملہ متحرک، شہریوں سے صفائی میں کردار آدا کرنے کی اپیل

ایبٹ آباد ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ایبٹ اباد شہر کی صفائی مزید بہتر بنانے کیلئے میونسپل کا عملہ مزید اقدامات اپنائینگے، صفائی کو بہتر بنانے کیلئے شہر کے ٹی ایم او شکیل خان نے میونسپل عملہ آراکین کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام ملازمین کو شہر کی صفائی کو بہتر بنانے کیلئے پابند بنادیا ہے، جس کے تحت شہر بھر میں علی الصبح خاکروب سمیت تمام عملہ آراکین متحرک ہوجاتے ہیں، ٹی ایم او شکیل خان نے ریڈیو ایبٹ آباد سے شہر کی صفائی کے حوالے بتایا ہے، کہ صفائی نصف ایمان ہے، سرکار کی متعین تمام عملہ آراکین اپنے فرائض میں غفلت نہیں کرسکتے، تاہم شہریوں کی بھی تعاون ضروری ہے، ان کا کہنا تھا ، کہ شہریوں کی تعاون کے بغیر شہر کی مکمل صفائی ممکن نہیں، اس لئے انہوں نے ایبٹ آباد کے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے، کہ وہ کوڑا کرکٹ اپنے مخصوص مقامات تک پہنچانے میں میونسپل کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں