سوات میں بھتہ خوری عروج پر، اب الخدمت کے رضاکار طالبان کے نشانے پر

سوات ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے سابق صدر آفتاب احمد نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا؛ ایک ہفتے تک ایک کروڑ روپے دینے پر رہائی نامعلوم مقام پر منتقل الخدمت فاؤنڈیشن سوات کے سابق صدر آفتاب احمد نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 14سمتبر کو دو نامعلوم نقاب پوش افراد نے کس روڈ نویکلے میں انہیں پکڑ کر آنکھوں کو باندھ کر گاڑی میں نامعلوم مقام پر لے گیا جہاں پر ان پر سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون اور مختلف الزامات لگا کر جرمانے کے طور پر ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا افتاب احمد نے انہیں کہا ہے، کہ ان کے ساتھ پیسے نہیں ہے، نامعلوم افراد نے اگلے روز دوبارہ انہیں ان کے گھر کے سامنے لاکر ایک ہفتے میں ایک کروڑ روپے کا انتظام کرنے کا کہا ایک ہفتے تک رقم نہیں دی یا بھاگنے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج بھگتگنے کی دھمکیاں دی ہے، جس پر افتاب اب کسی نامعلوم مقام پر منتقل ہوگیا ہے، انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو نامعلوم مقام سے موبائل کے زریعے بات کرتے ہوئے کہا ہے، کہ اب انہیں مختلف نمبروں سے فون آتے رہتے ہیں، لیکن وہ کسی کا بھی فون کال اٹینڈ نہیں کرتے۔
سوات میں طالبان کی آمد

اپنا تبصرہ بھیجیں