China Tajikistan highway construction site near Afghan border river under heavy security protection

افغان , تاجک سرحد نئی جیو پولیٹیکل جنگ کا میدان؛ چینی ورکرز نشانے پر

دی خیبر ٹائمز انٹرنیشنل ڈیسک : خطے میں سیکیورٹی کی بدلتی صورتحال اور عسکریت پسندی کے سائے اب پاک-افغان سرحد کے بعد افغان-تاجک سرحد پر بھی گہرے ہو گئے ہیں۔ بیجنگ کے بھاری مالیاتی فنڈز سے بننے والی تزویراتی دوشنبہ-کلمہ مزید پڑھیں

"Ahmad Massoud and the National Resistance Front (NRF) delegation walking on a red carpet at an official government reception in Tehran, flanked by Iranian honor guards."

ایران، این آر ایف اور طالبان: تہران کی ’دو رخی‘ سفارت کاری نے خطے میں ہلچل مچا دی

رپورٹ: دی خیبر ٹائمز خطے میں بدلتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال کے درمیان، ایران کی حالیہ سفارتی سرگرمیوں نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ تہران کی جانب سے طالبان مخالف افغان مزاحمتی تحریک (NRF) کی قیادت کو نہ مزید پڑھیں

"Crime scene aftermath of the Gulistan-e-Jauhar Rangers attack in Karachi, showing damaged gate, destroyed vehicle, heavy security, and police presence."

گلستانِ جوہر رینجرز حملہ: ماسٹر مائنڈز بے نقاب، سی ٹی ڈی نے کالعدم جماعت الاحرار کے 6 دہشت گردوں کو نامزد کر دیا

کراچی (دی خیبر ٹائمز رپورٹ) کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں رینجرز کی ٹرانسپورٹ کمپنی پر ہونے والے خودکش اور مسلح حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے تفتیش کے مزید پڑھیں

"A Pakistani soldier in uniform standing guard at a border checkpoint, representing the regional security situation in the context of US support for Pakistan’s right to self-defense."

امریکہ کا پاکستان کے دہشتگردی کے خلاف دفاع کے حق کی حمایت کا اعادہ: رائٹرز کی رپورٹ

اسلام آباد( دی خیبر ٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) عالمی خبر رساں ادارے ’رائیٹرز‘ (Reuters) کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے پاکستان کے اس موقف کی توثیق کی ہے کہ اسے دہشتگردانہ حملوں کے خلاف اپنا دفاع کرنے کا مزید پڑھیں

"Dramatic mountain border crossing with barbed wire in the foreground, contrasting a modern, illuminated CPEC industrial highway with dark, shadowy mountain terrain."

پاک افغان تزویراتی بریک ڈاؤن، سی پیک ٹو کا مستقبل اور چین کا علاقائی کردار

تحریر: ناصر داوڑ پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات کی تاریخ ہمیشہ سے اسٹریٹجک عدم اعتماد، نوآبادیاتی سرحدی وراثت اور سرحد پار عسکریت پسندی کے بوجھ تلے دبی رہی ہے۔ اگست 2021 میں جب کابل پر طالبان نے دوبارہ کنٹرول مزید پڑھیں

طورخم بارڈر پر بندش کے باعث مال بردار ٹرکوں کی لمبی قطار اور سڑک کنارے پریشان بیٹھا ہوا ایک ڈرائیور

بند سرحدیں، ٹوٹتے روزگار: پاک افغان کشیدگی کا خمیازہ کون بھگت رہا ہے؟

دی خیبر ٹائمز : خصوصی مضمون طورخم اور چمن کی سرحدی گزرگاہوں پر جب پھاٹک بند ہوتا ہے تو یہ محض دو ملکوں کے درمیان ایک انتظامی فیصلہ نہیں ہوتا۔ اس ایک فیصلے کے پیچھے ہزاروں ٹرک ڈرائیور، دیہاڑی دار مزید پڑھیں

Pak-Afghan border tension and mountainous landscape at sunset

پاک، افغان سرحد پر بڑھتی کشیدگی: ایک نہ ختم ہونے والا خونی کھیل اور عوام

دی خیبرٹائمز خصوصی رپورٹ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدوں پر کشیدگی کا جو نیا دور شروع ہوا ہے، وہ بلاشبہ اس پورے خطے کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ اتوار کے روز سرحد پار ہونے والے فضائی حملوں اور زمینی مزید پڑھیں

"Pak-Afghan border tension, Urumqi peace process, and regional geopolitics 2026"

پاک افغان محاذ آرائی اور ارومچی کا سفارتی راستہ: جیو پولیٹیکل بساط پر چین کی ثالثی اور تزویراتی مفادات کا گہرا تجزیہ

پاکستان، چین اور امریکہ کے تہرے مقابلے نے کابل کو دہلی کے قریب کر دیا ہے۔ ٹی ٹی پی کا مسئلہ ہو یا بگرام کی واپسی کا مطالبہ، پاک افغان تعلقات اب اس نہج پر ہیں جہاں صرف میز پر مزید پڑھیں

پاک افغان سرحد پر بڑی پیش رفت: باجوڑ اور کنڑ کے قبائلی عمائدین کے درمیان تاریخی امن معاہدہ طے پشاور (دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں کشیدگی کے خاتمے اور دیرپا امن کے قیام کیلئے ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ضلع باجوڑ اور افغانستان کے صوبہ کنڑ کے قبائلی عمائدین نے ایک تاریخی گرینڈ جرگے میں مکمل جنگ بندی اور مستقبل میں پائیدار تعاون کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اہم بیٹھک سرحدی مقام نوا پاس پر منعقد ہوئی، جو تاریخی اور تجارتی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس جرگے میں دونوں اطراف کے تقریباً 30 بااثر قبائلی عمائدین نے شرکت کی اور باقاعدہ طور پر امن معاہدے کی دستاویز پر دستخط کئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت باجوڑ سے تعلق رکھنے والے حاجی لالی شاہ (صدر باجوڑ چیمبر آف کامرس) نے کی، جبکہ افغان وفد کی سربراہی صوبہ کنڑ کے حاجی ظاہر گل نے کی۔ اس جرگے کو مہمند اور دیگر قریبی سرحدی علاقوں کے قبائل کی بھی بھرپور حمایت حاصل تھی، جو طویل عرصے سے سرحد پر ہونے والی کشیدگی اور فائرنگ کے واقعات سے براہِ راست متاثر ہو رہے تھے۔ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اس دوستانہ جرگے میں ایک جامع امن فارمولے پر اتفاق کیا گیا، جس کے تحت سرحد کے دونوں جانب سے ہر قسم کی فائرنگ، گولہ باری اور دشمنی پر مبنی سرگرمیوں کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ معاہدے کے مطابق، مستقبل میں کسی بھی ہنگامی صورتحال یا غلط فہمی کو دور کرنے کیلئے ایک مشترکہ رابطہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو دونوں اطراف کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی۔ جرگے نے متفقہ طور پر اس بات پر زور دیا کہ امن کی بدولت نوا پاس اور دیگر روایتی تجارتی راستوں کو کھولا جانا چاہئے تاکہ مقامی معیشت کو سہارا مل سکے۔ دونوں اطراف کے عمائدین نے عزم کیا کہ وہ اپنی اپنی حدود میں امن کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں گے اور سرحدی پٹی پر آباد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ تجزیہ کار اس معاہدے کو اس لئے بھی انتہائی اہمیت کا حامل قرار دے رہے ہیں کیونکہ یہ کسی حکومتی سطح کے بجائے خالصتاً قبائلی روایات اور پختونولی کے تحت عوامی سطح پر کیا گیا ہے۔ 2007 سے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند نوا پاس کے راستے کے حوالے سے یہ جرگہ ایک بڑا بریک تھرو ثابت ہو سکتا ہے۔ قبائلی عمائدین کا کہنا ہے کہ سرحد کے دونوں پار بسنے والے قبائل ایک ہی سماج کا حصہ ہیں اور وہ مزید خونریزی یا معاشی بدحالی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ اس فیصلے سے نہ صرف باجوڑ اور کنڑ بلکہ پورے سرحدی بیلٹ میں امن کی نئی امید پیدا ہوئی ہے

پاک افغان سرحد پر بڑی پیش رفت: باجوڑ اور کنڑ کے قبائلی عمائدین کے درمیان تاریخی امن معاہدہ طے

پشاور (دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے میں کشیدگی کے خاتمے اور دیرپا امن کے قیام کیلئے ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ضلع باجوڑ اور افغانستان کے صوبہ کنڑ کے قبائلی عمائدین نے ایک تاریخی مزید پڑھیں