پرائیویسی پالیسی

ہمارے بارے میں :  دی خیبر ٹائمز
The Khyber Times | TKT
ہمارا تعارف
دی خیبر ٹائمز پاکستان، بالخصوص خیبر پختونخوا، ضم شدہ قبائلی اضلاع اور افغانستان سے متعلق خبروں، تجزیوں اور تحقیقاتی رپورٹنگ کا ایک ڈیجیٹل صحافتی ادارہ ہے۔ ہمارا مقصد خطے کے سیاسی، سماجی، معاشی اور سکیورٹی مسائل کو مستند معلومات، زمینی حقائق اور آزادانہ تجزیے کی روشنی میں قارئین کے سامنے پیش کرنا ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ صحافت محض واقعات کی اطلاع دینے کا نام نہیں، بلکہ ان کے پس منظر، اسباب اور عوامی زندگی پر مرتب ہونے والے اثرات کو سامنے لانا بھی اس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اسی سوچ کے تحت دی خیبر ٹائمز ایسی صحافت کے فروغ کیلئے کام کرتا ہے جو عوامی مفاد کو ترجیح دے، طاقتور حلقوں سے متعلق سوالات اٹھانے کی ہمت رکھے اور حقائق کو ذاتی، سیاسی یا ادارہ جاتی مفادات سے بالاتر ہوکر پیش کرے۔
ہمارا مشن
دی خیبر ٹائمز کا مشن ذمہ دارانہ، غیر جانب دارانہ اور تحقیق پر مبنی صحافت کے ذریعے عوام کو باخبر رکھنا ہے۔ ہم عوامی مسائل، حکمرانی، انسانی حقوق، آئینی معاملات، بدعنوانی، دہشتگردی، علاقائی سلامتی اور سماجی تبدیلیوں سے متعلق اہم موضوعات کو اجاگر کرتے ہیں۔
ہم عوام اور متعلقہ اداروں کے درمیان ایک مؤثر رابطے کا کردار ادا کرتے ہوئے ان مسائل کو سامنے لانے کی کوشش کرتے ہیں جنہیں اکثر مرکزی دھارے کی بحث میں مناسب جگہ نہیں ملتی۔ ہماری ترجیح ایسی صحافت ہے جو نہ صرف خبر دے بلکہ قاری کو اس کے پس منظر اور ممکنہ اثرات سمجھنے میں بھی مدد فراہم کرے۔
ہمارا اصول ہے کہ ہر خبر مکمل تحقیق کے بعد شائع کی جائے اور معلومات کی درستگی، متعلقہ فریقوں کے مؤقف اور عوامی مفاد کو اشاعت کے بنیادی معیار کے طور پر ملحوظ رکھا جائے۔

ہماری ادارتی پالیسی
دی خیبر ٹائمز میں شائع ہونے والا مواد صحافتی ذمہ داری، حقائق کی جانچ اور عوامی مفاد کے اصولوں کے تحت تیار کیا جاتا ہے۔ ہماری ادارتی پالیسی کے بنیادی اصول درج ذیل ہیں:
عوامی مفاد: ہم ایسے مسائل اور واقعات کو ترجیح دیتے ہیں جو شہریوں کی زندگی، بنیادی حقوق، سلامتی، روزگار اور مستقبل پر اثرانداز ہوتے ہیں۔
تحقیق اور درستگی: ہم خبر کی اشاعت سے پہلے دستیاب معلومات اور متعلقہ ذرائع کی جانچ کو اہمیت دیتے ہیں۔ غیر مصدقہ معلومات، افواہوں اور الزامات کو ثابت شدہ حقائق کے طور پر پیش کرنے سے گریز کیا جاتا ہے۔
جرأت مندانہ رپورٹنگ: ہم سماجی ناانصافی، بدعنوانی، اختیارات کے غلط استعمال اور عوامی مسائل سے متعلق معاملات کو تحقیق اور شواہد کی بنیاد پر اجاگر کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
حقِ جواب: کسی فرد یا ادارے کے خلاف سنگین الزام کی صورت میں متعلقہ فریق کا مؤقف حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تاکہ خبر میں ضروری توازن اور صحافتی انصاف برقرار رہے۔
غیر جانب داری: ہم سیاسی وابستگی، ذاتی مفاد یا بیرونی دباؤ کے بجائے حقائق اور عوامی مفاد کو ترجیح دینے کے پابند ہیں۔
عوامی آگاہی: صحت، سلامتی، قدرتی آفات، دہشت گردی اور دیگر عوامی خطرات سے متعلق اہم معلومات قارئین تک پہنچانا ہماری صحافتی ذمہ داری کا حصہ ہے۔
ہماری ٹیم
دی خیبر ٹائمز تجربہ کار صحافیوں، تحقیق کاروں، علاقائی نمائندوں اور ڈیجیٹل میڈیا کے پیشہ ور افراد کے اشتراک سے کام کرتا ہے۔ ہماری ٹیم روایتی صحافت کے تجربے کو جدید ڈیجیٹل ذرائع کے ساتھ یکجا کرتے ہوئے خبروں، تجزیوں اور تحقیقاتی مواد کی تیاری پر توجہ دیتی ہے۔
ناصر داوڑ : چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO)
ناصر داوڑ ایک تجربہ کار صحافی اور محقق ہیں جنہوں نے مختلف قومی نیوز چینلز کے ساتھ بطور خصوصی نمائندہ خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی صحافتی دلچسپیوں میں خیبر پختونخوا، ضم شدہ قبائلی اضلاع، افغانستان، دہشتگردی، سلامتی، علاقائی سیاست اور پاک افغان تعلقات شامل ہیں۔
میدانی صحافت اور تنازعات کی رپورٹنگ کے تجربے کی بنیاد پر وہ دی خیبر ٹائمز کی ادارہ جاتی سمت، انتظامی امور، ترقیاتی حکمت عملی اور مجموعی پیش رفت کی نگرانی کرتے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ ادارہ تحقیق پر مبنی رپورٹنگ، مؤثر ڈیجیٹل صحافت اور علاقائی مسائل کی گہرائی سے کوریج کے ذریعے اپنی شناخت مزید مضبوط کرے۔

صفی اللہ گل : ایڈیٹر
صفی اللہ گل صحافت کے میدان میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے انگریزی کے فرانٹیئر پوسٹ، ڈان جیسے اخبارات کے ساتھ وابسطہ رہے، جبکہ جیو انگلش (Geo English) کے ساتھ الیکٹرانک میڈیا میں صحافتی خدمات کا آغاز کیا، جس کے بعد دنیا نیوز میں تقریباً 11 سال تک بیورو چیف کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں۔ وہ آپ نیوز اور سنو نیوز میں بھی بیورو چیف کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
رپورٹنگ کے عملی تجربے کے ساتھ وہ صحافتی تربیت میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں اور قومی و بین الاقوامی جامعات میں صحافت کے طلبہ کو خصوصی لیکچرز کے ذریعے رہنمائی فراہم کرتے رہے ہیں۔
دی خیبر ٹائمز میں بطور ایڈیٹر وہ ادارتی معیار، خبروں اور تجزیوں کی جانچ، مواد کی پیش کش اور صحافتی اصولوں کی پاسداری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

صبور خٹک : گروپ ایڈیٹر
صبور خٹک کو اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا میں کام کرنے کا طویل صحافتی تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے مختلف اخبارات کے ساتھ وابستگی کے بعد الیکٹرانک میڈیا کے فروغ کے دور میں متعدد نیوز چینلز کیلئے بطور رپورٹر اور اسائنمنٹ ایڈیٹر خدمات انجام دیں۔
ڈیجیٹل میڈیا کے پھیلاؤ کے ساتھ انہوں نے اپنی صحافتی سرگرمیوں کو ٹیلی وژن سے آگے بڑھاتے ہوئے آن لائن صحافت اور ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارمز پر بھی توجہ دی۔
دی خیبر ٹائمز میں بطور گروپ ایڈیٹر وہ ادارتی رابطہ کاری، مواد کی تنظیم اور مختلف صحافتی سرگرمیوں کے درمیان ہم آہنگی میں کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا تجربہ روایتی نیوز روم اور ڈیجیٹل صحافت کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے میں معاون ہے۔
ہماری بنیادی رکن اور ساتھی انیلا شاہین کی یاد میں
انیلا شاہین دی خیبر ٹائمز کے ابتدائی اور بنیادی اراکین میں شامل تھیں۔ وہ ایک باہمت اور نڈر خاتون صحافی تھیں جن کی ادارے کے ساتھ وابستگی اور صحافتی خدمات ہماری اجتماعی تاریخ کا اہم حصہ ہیں۔
فروری 2026 میں برین ہیمرج کے باعث ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کی وفات دی خیبر ٹائمز کیلئے ایک گہرا ذاتی اور ادارہ جاتی صدمہ تھی۔ وہ صرف ہماری ٹیم کی رکن نہیں بلکہ ہمارے صحافتی سفر کی ان ساتھیوں میں سے تھیں جنہوں نے ادارے کی بنیادوں کو مضبوط بنانے میں اپنا حصہ ڈالا۔
ہم ان کی خدمات، وابستگی اور یاد کو احترام کے ساتھ محفوظ رکھیں گے۔ انیلا شاہین کی یاد ہمیں اس ذمہ داری کا احساس بھی دلاتی ہے کہ صحافت کے میدان میں کام کرنے والے ساتھیوں کی محنت، قربانیوں اور خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے۔
دی خیبر ٹائمز انیلا شاہین کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے اور دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔

ہمارا دائرۂ کار
دی خیبر ٹائمز کی بنیادی توجہ خیبرپختونخوا میں مومیاتی تبدیلی، خیبر پختونخوا، ضم شدہ قبائلی اضلاع، افغانستان اور ان سے متعلق علاقائی و قومی معاملات پر ہے۔ ہم خصوصاً درج ذیل شعبوں میں رپورٹنگ، تحقیق اور تجزیہ پیش کرتے ہیں:
سیاست اور حکمرانی: صوبائی و قومی سیاست، حکومتی فیصلے، آئینی معاملات، عوامی نمائندگی اور اداروں کے درمیان تعلقات۔
سلامتی اور تنازعات: دہشتگردی، انتہا پسندی، سرحدی صورت حال، انسداد دہشتگردی کی کارروائیاں اور ان کے عوامی اثرات۔
افغانستان اور علاقائی تعلقات: افغانستان کی سیاسی و معاشی صورت حال، پاک افغان تعلقات، سفارت کاری، تجارت اور جنوبی و وسطی ایشیا کی جیو پولیٹکس۔
سماجی و معاشی مسائل: تعلیم، صحت، روزگار، بنیادی سہولتوں، انسانی حقوق، مقامی معیشت اور عوامی مسائل سے متعلق رپورٹنگ۔
تحقیقاتی صحافت اور تجزیہ: اہم واقعات کے پس منظر، دستیاب شواہد، پالیسی کے اثرات اور ان معاملات کی وضاحت جنہیں سمجھنے کیلئے معمول کی خبر سے آگے بڑھنا ضروری ہو۔
ہماری کوشش ہے کہ قارئین کو محض فوری خبر نہیں بلکہ ایسا مواد بھی فراہم کیا جائے جو انہیں خطے کی بدلتی صورت حال کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دے۔
علاقائی نمائندگی اور ڈیجیٹل ٹیم
دی خیبر ٹائمز خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے وابستہ ٹیم ممبران اور صحافتی نمائندوں کے ذریعے مقامی مسائل اور واقعات کو سامنے لانے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ نمائندے اپنے علاقوں سے خبریں، تصاویر اور دیگر متعلقہ معلومات ادارے تک پہنچاتے ہیں تاکہ مقامی مسائل کو وسیع تر عوامی بحث میں جگہ مل سکے۔
پشاور میں محمد خالد بطور فوٹو جرنلسٹ خدمات انجام دے رہے ہیں اور واقعات کی تصویری کوریج کے ذریعے ادارے کے مواد کو مؤثر بناتے ہیں۔ ذوالفقار علی سوشل میڈیا آپریٹر کے طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مواد کی اشاعت اور ترسیل سے متعلق ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں۔
ہماری ٹیم روایتی رپورٹنگ، فوٹو جرنلزم اور ڈیجیٹل میڈیا کے امتزاج کے ذریعے قارئین تک بروقت اور قابلِ فہم معلومات پہنچانے کیلئے کام کرتی ہے۔

ہمارا عزم
دی خیبر ٹائمز کا یقین ہے کہ صحافت کی اصل طاقت قارئین کے اعتماد میں ہے۔ یہ اعتماد تحقیق، دیانت داری، حقائق کی درستگی اور عوامی مفاد کو ترجیح دینے سے حاصل ہوتا ہے۔
ہم اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے، اہم معاملات پر سوال اٹھانے اور قارئین تک مستند معلومات پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔
دی خیبر ٹائمز ۔۔۔ ہر خبر مکمل تحقیق کے بعد۔

About Us : The Khyber Times (TKT)
The Khyber Times (TKT) is a digital news organization covering Pakistan, particularly Khyber Pakhtunkhwa, the merged tribal districts, and Afghanistan. We focus on news, investigative journalism, political analysis, security, governance, human rights, climate change, economic affairs, and regional geopolitics.
Our Mission
Our mission is to provide responsible, independent, and research-based journalism that serves the public interest. We aim to bring important regional issues to light, examine the background and consequences of major developments, and provide readers with accurate, credible, and meaningful information.
Our editorial principles emphasize fact-checking, accuracy, impartiality, accountability, and the right of reply. We strive to report fearlessly and responsibly, free from personal interests, political affiliations, and external pressure.
Our Leadership and Team

Nasir Dawar Chief Executive Officer (CEO)
Nasir Dawar is an experienced journalist and researcher who has worked with national news channels as a Special Correspondent. His areas of focus include Khyber Pakhtunkhwa, the merged tribal districts, Afghanistan, militancy, regional security, and Pakistan-Afghanistan relations. At TKT, he oversees the organization’s strategic direction, administration, and development.

Safiullah Gul Editor
Safiullah Gul is an experienced journalist who has worked with leading newspapers, including The Frontier Post and Dawn, and began his electronic media career with Geo English. He subsequently served as Bureau Chief at Dunya News for approximately 11 years and held similar responsibilities at Aap News and Suno News. He has also contributed to journalism education through lectures and professional training at national and international universities. At TKT, he oversees editorial quality, content review, and journalistic standards.

Saboor Khattak : Group Editor
Saboor Khattak brings extensive experience in print and electronic journalism. He has worked with various newspapers and news channels as a reporter and assignment editor. As digital journalism expanded, he extended his professional work to online media and digital news platforms. At TKT, he contributes to editorial coordination, content management, and collaboration across the organization’s journalistic operations.

In Memory of Aneela Shaheen
Aneela Shaheen was one of the founding and core members of The Khyber Times. A courageous journalist and valued colleague, she made an important contribution to the organization’s early development and journalistic journey.
She passed away in February 2026 following a brain hemorrhage. Her loss was deeply felt by the TKT team. We remember her with respect and gratitude for her commitment, courage, and service to journalism. Her memory remains an enduring part of the history and identity of The Khyber Times.
May Allah grant her eternal peace. Ameen.

Our Coverage
The Khyber Times focuses on:
* Politics and Governance: National and provincial politics, constitutional affairs, public policy, and institutional accountability.
* Security and Conflict: Militancy, terrorism, counterterrorism operations, border security, and their impact on communities.
* Afghanistan and Regional Affairs: Pakistan-Afghanistan relations, diplomacy, trade, and geopolitical developments across South and Central Asia.
* Social and Economic Issues: Education, healthcare, employment, human rights, local economies, and public welfare.
* Investigative Journalism and Analysis: In-depth reporting that examines evidence, explains the context behind major events, and explores the wider implications of public policy and political developments.
* Climate Change: Environmental challenges and their consequences for communities across Khyber Pakhtunkhwa and the wider region.
Our regional contributors provide local news, photographs, and field reports from different districts of Khyber Pakhtunkhwa. In Peshawar, Muhammad Khalid serves as a photojournalist, while Zulfiqar Ali supports the organization’s digital publishing and social media operations.

Our Commitment
We believe that public trust is the foundation of credible journalism. Through research, accuracy, integrity, and a commitment to the public interest, The Khyber Times strives to inform readers, highlight overlooked issues, and contribute to a better understanding of the region.
The Khyber Times: Every Story, Thoroughly Researched.
Contact: Please Email: thekhybertimes@gmail.com