آئی جی پی خیبر پختونخوا کا دورہ پاراچنار، چہلم کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) آئی جی خیبرپختونخوا ثنااللہ عباسی نے قبائلی ضلع کرم کا دورہ کیا، دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش خان نے آئی جی پی کو چہلم امام حسین کے حوالے سے کئے گئے سیکیورٹی انتظامات کے بارے بریفنگ دی اور انہیں بتایا کہ پاک افغان سرحد پر نگرانی سخت کرنے کے ساتھ ساتھ پاراچنار شہر اور ضلع بھر میں حساس مقامات کی نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے، مجالس و جلوسوں کے دوران علاقے میں سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے، تاہم مذید بھی بھی سیکیورٹی کو سخت کرنے کی ضرورت ہے، آئی جی پی نے اس موقع پر سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں