قبائلی اضلاع کی خاموش چیخ تحریر:شھزادین جرنلسٹ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع، خصوصاً جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان، کرم، باجوڑ اور خیبر وہ خطے ہیں جو دو دہائیوں سے دہشتگردی، فوجی آپریشنز، بارودی دھماکوں اور مسلسل خوف کے سائے میں زندہ ہیں۔ یہ وہ علاقے ہیں جہاں ہر صبح امن کی دعا سے شروع ہوتی ہے اور ہر رات کسی نئے سانحے کی خبر پر ختم ہوجاتی ہے۔ پاک افغان بارڈر سے متصل یہ خطہ کبھی اپنی ثقافت، مہمان نوازی، تجارت اور قدرتی حسن کی وجہ سے پہچانا جاتا تھا، مگر آج یہاں کے بازار سنسان، اسکول ملبے کا ڈھیر، ہسپتال ویران اور لوگ ذہنی اذیت کا شکار ہوچکے ہیں۔ اس جنگ نے سب سے زیادہ نقصان عام پشتون عوام کو پہنچایا، وہ عوام جو نہ کسی جنگ کا حصہ تھے اور نہ ہی کسی طاقت کے فیصلوں میں شریک، مگر قربانی ہمیشہ انہی کے حصے میں آئی۔ وانا، میرانشاہ، تیراہ، شوال اور دیگر علاقوں میں کئی خاندان ایسے ہیں جنہوں نے ایک ہی دہائی میں اپنے کئی پیارے کھودیئے۔ کسی کا بچہ بارودی سرنگ کا شکار ہوا، کسی کا والد اغوا ہوگیا، کسی کا گھر دھماکے میں تباہ ہوا اور کسی کی زندگی چیک پوسٹوں، ناکہ بندیوں اور خوف کے درمیان گزر گئی۔ عوام کے کاروبار تباہ ہوگئے، لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے، نوجوان بیروزگاری اور مایوسی کا شکار ہوگئے۔ سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ یہاں کے لوگ دوہری اذیت جھیل رہے ہیں۔ ایک طرف مسلح گروہ عوام کو اپنے نظریات کے نام پر دھمکاتے ہیں، دوسری طرف ریاستی سختیاں عام شہری کی زندگی مزید مشکل بنادیتی ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھانا بھی خطرناک بن چکا ہے۔ احتجاج کرنے والے غدار کہلاتے ہیں، امن مانگنے والے مشکوک بن جاتے ہیں اور سچ بولنے والوں کو خاموش کرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ قبائلی اضلاع میں کئی ایسے اسکول ہیں جو دھماکوں میں تباہ ہوئے، کئی مساجد نشانہ بنیں، کئی بازار بارود سے اڑا دیئے گئے۔ سوال یہ ہے کہ آخر اس جنگ کا انجام کیا ہے؟ اگر دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی جارہی ہے تو پھر ہر بار لاشیں عوام کی کیوں اٹھتی ہیں؟ اگر امن قائم ہوچکا ہے تو پھر خوف اب بھی لوگوں کی آنکھوں میں کیوں زندہ ہے؟ یہ خطہ صرف زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ لاکھوں انسانوں کی زندگیوں کا نام ہے۔ یہاں کے بچوں کو کتاب چاہئے، بارود نہیں۔ یہاں کے نوجوانوں کو روزگار چاہئے، بندوق نہیں۔ یہاں کے بزرگوں کو سکون چاہئے، خوف نہیں۔ قبائلی عوام اب صرف ایک سوال پوچھ رہے ہیں: آخر کب تک؟ کب تک پشتون علاقوں میں دھماکوں کی گونج سنائی دے گی؟ کب تک ماؤں کی گودیں اجڑتی رہیں گی؟ کب تک امن کا مطالبہ جرم سمجھا جائے گا؟ تاریخ گواہ ہے کہ جنگیں ہمیشہ طاقتور لوگ شروع کرتے ہیں مگر ان کا بوجھ ہمیشہ عام عوام اٹھاتے ہیں۔ وزیرستان اور قبائلی اضلاع کے لوگ اب صرف زندہ رہنے نہیں بلکہ عزت، امن اور بنیادی حقوق کے ساتھ جینے کا حق مانگ رہے ہیں۔

قبائلی اضلاع کی خاموش چیخ

تحریر:شھزادین جرنلسٹ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع، خصوصاً جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان، کرم، باجوڑ اور خیبر وہ خطے ہیں جو دو دہائیوں سے دہشتگردی، فوجی آپریشنز، بارودی دھماکوں اور مسلسل خوف کے سائے میں زندہ ہیں۔ یہ وہ علاقے ہیں جہاں مزید پڑھیں

قبائلی اضلاع میں بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے صوبائی حکومت تمام وسائل بروئے کار لائینگے ، صوبائی وزیر محب اللہ خان

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت اور لائیو سٹاک محب اللہ خان نے کہا ہے کہ ضم شدہ اضلاع کے مسائل حل کرنے اوریہاں کے عوام کو صحت و تعلیم،آب نوشی و آب پاشی اور مزید پڑھیں

پاراچنار سمیت ضلع کرم میں بدترین لوڈ شیڈنگ، شہریوں کا پہیہ جام ہڑتال پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم اور مرکزی شہر پاراچنار میں واپڈا کے طویل اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف تمام تنظیموں اور قبائل نے احتجاجی دھرنا دیا احتجاج میں سیاسی و سماجی رہنماؤں ، تاجروں مزید پڑھیں

ضلع کرم کے تاجر برادری نے کہا ہے کہ افغان بارڈر پر نت نئے قوانین کے نفاذ سے انہیں مختلف قسم مسائل کا سامنا ہے

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار میں احتجاجی مظاہرے اور میڈیا سے بات چیت میں ٹریڈرز صدر ملک زرتاج حسین ، نائب صدر سید جمشید حسین ، عادل خان منگل اور دیگر مزید پڑھیں

کرم میں شادی کا گھر ماتم کدے میں تبدیل ، مکان کی چھت گرنے سے کم عمر بچیوں سمیت آٹھ خواتین جاں بحق

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) پولیس اور ہسپتال ذرائع کے مطابق قبائلی ضلع کرم کے سرحدی علاقے پیواڑ غنڈیخیل میں صوبیدار میر غلام کے گھر شادی کی تقریب کے دوران گھر کی چھت اچانک زمین بوس ہوگئی ، مزید پڑھیں

ضلع کرم سمیت قبائلی اضلاع میں ٹورازم پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے، صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں مختلف محکموں کے سربراہان کے بریفنگ اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبایی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ضم شدہ اضلاع مختلف خصوصا ضلع مزید پڑھیں

قبائلی علاقے پاراچنار میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں ایک روزہ جلسے کا انعقاد، علمائے کرام کی جانب سے سیرت النبی پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی

پاراچنار( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) جشن میلاد النبی کے سلسلے میں پاراچنار کے مرکزی امام بارگاہ میں ایک روزہ جلسہ میں کثیر تعداد میں علمائے کرام اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خطیب جامع مزید پڑھیں

اورکزئی میں روحانی پیشوا میاں شاہ انور کا مزار زائرین کیلئے کھول دی جائیں، کرم کے قبائلی عمائدین نے مطالبہ کرلیا

پاراچنار ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کے مرکزی شہر پاراچنار پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی رہنما سید شجاعت حسین میاں الحائری ، سید عباس میاں اور میاں چیغہ کے مزید پڑھیں

پاراچنار میں تین افراد کے قتل میں نامزد 6 مزمان گرفتار

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) قبائلی ضلع کرم کےعلاقے شلوزان میں زاتی دشمنی کے بنا پر فائیرنگ کے نتیجے میں تین افراد کے قتل کے جُرم میں چھ افراد گرفتار کرلئے گئے، ڈی پی او ضلع کورم محمد مزید پڑھیں