یو اے ای سے رہا ہونیوالے 185 پشاور پہنچ گئے

پشاور( دی خیبر ٹائمز ڈیسک )متحدہ عرب امارات میں قید سے رہا ہونے والے خیبر پختونخوا کے 185سے زائد شہری پشاور پہنچ گئے ہیں تاہم کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر انہیں قرنطینہ میںمنتقل کردیا ہے جبکہ جہا ز کے عملے کو بھی قرنطینہ کردیاگیا ہے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اس حوالے سے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ۔ قیدیوں کے پشاور آمد سے قبل اور بعد میں ائیر پورٹ ، رن وے اور جہازوں کے اندر سپرے کیا گیا جبکہ آنے والے مسافروں کی سکریننگ بھی ائیر پورٹ پر کی گئی پشاور ، چارسدہ ،مردان ، نوشہرہ ، اپر دیر ، لوئردیر ، بونیر ، سوات ، ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے کے مختلف اضلاع کے 185سے زائد قیدیوںکو خصوصی فلائٹ کے ذریعے منتقل کیا گیا یہ قیدی معمولی جرائم میں گرفتار تھے جنہیں بعدازاں یو ای اے حکومت نے کرونا وائرس کے حوالے سے رہا کردیا گیا ہے پشاور پہنچنے والے بیشتر شہریوں کے حالات ابتر تھے بیشتر شہری پرانے کپڑوں میں ملبوس تھے تاہم پشاور ائیر پورٹ پہنچنے کے بعد تمام رہاء ہونے والے قیدیوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ کیا رہا ہونے والے شہریوں کو سخت حفاظتی اقدامات کے تحت قرنطینہ منتقل کردیئے ہیں جہاں پر ان کے ٹیسٹ دوبارہ شروع کردیئے گئے ہیں یو اے ای میں بھی ان کے ٹیسٹ کئے گئے تھے جس میں بیشتر کو کلیئر قرار دیاگیاتھا مسافروں کے علاوہ جہاز کے عملے کو حکومتی ایس او پیز کے تحت قرنطینہ بھیج دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں