ڈی آئی خان میں یوم پاکستان کے نام سے جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز

یوم آزادی پاکستان ، ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن آزادی کی تقریبات 14 اگست سے قبل شروع ہوگئے ہیں، ڈیرہ اسماعل خان کے اقبال فورٹ کے مقام پر پاک فوج نے اسٹالز کا انعقاد کیا، ان اسٹالز کو دیکھنے کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان کے عوامی حلقے ، مختلف سکولز کالجز اور گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے طلبا وطالبات کا دورہ کرایا،

پاک فوج نے ان اسٹالز میں طلبا و طالبات کیلئےنشانہ بازی کا بھی اہتمام کیاتھا، جہاں طلبا و طالبات نے نشانہ بازی میں حصہ لیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے پاک آرمی کے زیر سایہ استعمال کئے جانے والے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کو دکھایا ور اس کے استعمال پر تفصیلی بریفنگ دی، جس کو طلبا و طالبات نے خوب سراہا۔ ،

عسکری حکام کا کہنا تھا، کہ جشن آزادی کے موقع پر اسٹالز کے اہتمام دُنیا کو پاکستان اور یہاں ڈیرہ اسماعیل خان کا مثبت چہرہ دکھانا مقصد ہے،

اس موقع پر پاک فوج ڈیرہ اسماعیل خان کے دیگر عسکری حکام کے سمیت اسٹیشن کمانڈر نے شرکت کی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 14 اگست کے احتتام تک ان تقریبات کو جاری رکھا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں