باجوڑ ایف سی کی گاڑی کے گاڑی پر خودکش حملہ، 5 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی

قبائلی ضلع باجوڑ میں اسپتال کے قریب ایف سی کی گاڑی کے قریب مبینہ خودکش دھماکے میں 5 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

باجوڑ کی تحصیل ماموندکے لرخلوزو اسپتال کے قریب ایف سی کی گاڑی پر حملہ خودکش حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 5 سکیورٹی اہلکار اور دو راہ گیر زخمی ہوگئے ہیں۔

باجوڑ پولیس سربرا ہ ظہیر خان نے دی خیبرٹائمز کو ابتدائی طور پر بتایا ہے ، کہ دھماکہ خود کش ہے، تاہم پولیس اور سکیورٹی ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں