پشاور( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل رپورٹنگ ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے، کہ درباری وفاقی وزراء پے درپے پریس کانفرنسسز کے ذریعے گدھے کو دُم سے پکڑنے کی کوشش کرنے میں لگے ہوئے ہیں، شہباز شریف اور راج کماری مریم نواز بھی اپنی جعلی سلطنت کو دُم سے پکڑنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، لندن پلان تہس نہس ہوچکا ہے، عوام لندن بھاگنے والوں پر خصوصی نظر رکھیں، اس بار پلیٹلیس گرنے کے بہانے نہیں چلیں گے، فرائی پین سے کپڑے پریس کرنے کا ڈرامہ سیزن بھی شروع ہونے والا ہے، صرف مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد جعلی سلطنت کی بنیادیں ہل گئی، الیکشن ٹریبونل کے فیصلے آنا ابھی باقی ہے، ٹریبونل کے انصاف پر مبنی فیصلوں سے فارم 47 کا سارا کچھا چٹھا کھول جائیگا، فارم 47 پر بنے حکومت کی بنیادیں اتنی کمزور ہے کہ جعلی سلطنت کو چند ماہ کا سہارا بھی نہیں دے سکا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments