شمالی وزیرستان میں جمعیت کے کارکن جاوید نور قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

میرعلی ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی کے نواحی علاقے حکیم خیل میں نامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے جمعیت کے دیرینہ اور انتہائی متحرک کارکن جاوید نور پر حملہ کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے، حملے کے بعد حملہ اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، مقامی افراد نے جاوید نور کو زخمی حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جاوید نور کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس نے حسب معمول نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں