Federal Minister for Information Attaullah Tarar speaking at a press conference in front of Pakistani flag

افغان طالبان کے بیان پر پاکستان کا سخت ردِ عمل “دہشت گردی ہماری ریڈ لائن ہے

دی خیبر ٹائمز:
اسلام آباد: وزارتِ اطلاعات و نشریات نے ترجمان افغان طالبان کے حالیہ بیان پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے اسے طالبان حکومت کی انتہائی گمراہ کن سوچ کا عکاس قرار دیا ہے۔
پاکستان کے سرکاری موقف کے مطابق، افغان طالبان قیادت دوطرفہ بگڑتے تعلقات کی اصل وجوہات کو تسلیم کرنے کے بجائے مسلسل پاکستان کی پالیسیوں کو موردِ الزام ٹھہرا رہی ہے، جو کہ دونوں ممالک کے مابین دراڑ کو مزید گہرا کر رہا ہے۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ افغان طالبان حکومت اس بنیادی مسئلے کو مکمل طور پر نظر انداز کر رہی ہے جو پاک افغان تعلقات میں کشیدگی کا اصل سبب ہے۔ تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ اور تلخی کی بنیادی وجہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے استعمال ہونے سے روکنے میں طالبان حکومت کی مسلسل ناکامی ہے۔
کابل انتظامیہ کو اپنی سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشتگردی کو روکنے کی عالمی اور دوطرفہ ذمہ داری ہر صورت پوری کرنا ہو گی۔
پاکستان نے طالبان حکومت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ محض الزام تراشی اور کھوکھلی یقین دہانیاں موجودہ بحران کا حل نہیں ہو سکتیں۔
پاکستان کا موقف دوٹوک اور واضح ہے کہ دہشتگردی ہمارے لئے “ریڈ لائن” ہے۔
وزیر اطلاعات نے مزید کہا ہے کہ اپنے شہریوں کے تحفظ اور قومی سلامتی کے معاملے پر کسی قسم کی لچک یا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان اپنی سلامتی کو لاحق خطرات کے خاتمے کیلئے تمام ضروری اور موثر اقدامات کا مکمل حق رکھتا ہے۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات نے اپنے بیان کے اختتام پر واضح کیا کہ اپنے عوام کے تحفظ اور دفاع کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کو کسی طور بھی کمزوری نہ سمجھا جائے۔

یہ بھی ملاحظہ کیجئے: خیبر پختونخوا کی تقسیم اور فاٹا کی پسِ پردہ بحالی: آئینی بحران، کونسل کی تشکیل اور معدنی وسائل پر بین الاقوامی نظریں

Sumarry

Misleading Stance: Pakistan’s Ministry of Information and Broadcasting criticized the Afghan Taliban spokesperson’s recent statement as misleading, stating that the regime fails to address the root causes of deteriorating bilateral ties.
Core Issue: The ministry emphasized that the primary obstacle in relations is the Taliban regime’s failure to stop terrorism originating from Afghan soil against Pakistan.
Red Line on Security: Pakistan made its stance clear, declaring terrorism a “red line.” The statement asserted that Pakistan holds the right to take all necessary measures to protect its citizens and safeguard its security, warning against taking Pakistan’s resolve as weakness.
The Khyber Time Desk : thekhybertimes@gmail.com