دی خیبر ٹائمز : خصوصی تجزیاتی رپورٹ
پاک افغان سرحدی خطے میں عالمی دہشتگرد نیٹ ورکس کی موجودگی اور ان کے خلاف ہونے والی حالیہ انٹیلی جنس کارروائیوں نے ایک بار پھر افغان سرزمین کے استعمال پر سنگین سوالات کھڑے کر دئے ہیں۔ ترک انٹیلی جنس ایجنسی (MIT) کی جانب سے پاک افغان سرحدی قصبے اسپن بولدک میں کی جانے والی کارروائی اور داعش خراسان کے اہم رکن اوگور بہادر کی گرفتاری کے بعد سامنے آنے والے شواہد یہ ظاہر کرتے ہیں کہ یہ معاملہ محض سرحدی دراندازی نہیں بلکہ امارتِ اسلامی کی حکومت کے سیکیورٹی دعوؤں اور سرحدی انتظام پر براہِ راست سوالیہ نشان ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اوگور بہادر (کوڈ نام عبداللہ) 2024 میں ترکی سے ایران کے راستے غیر قانونی طور پر افغانستان داخل ہوا، قندھار پہنچا اور داعش خراسان کی اعلیٰ قیادت سے رابطے میں رہتے ہوئے نئی بھرتیوں اور حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث رہا۔ کسی غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے سرحدی خطے میں ایسی کارروائی اور ملزم کی ترکی منتقلی اس بات کا ثبوت ہے کہ خطے میں عسکریت پسند نیٹ ورکس کے رابطے اور نقل و حرکت کس قدر فعال ہیں۔ جب بیرونی انٹیلی جنس اداروں کو خود میدان میں اتر کر یا علاقائی تعاون کے ذریعے اہم کارروائیاں کرنا پڑیں، تو اس سے یہ تاثر مزید گہرا ہوتا ہے کہ امارتِ اسلامی کی انتظامیہ اپنی سرزمین پر موجود نیٹ ورکس کو روکنے میں ناکام یا بے بس دکھائی دے رہی ہے۔
یہ گرفتاری ایک وسیع تر سلسلے کا حصہ ہے جس میں ماضی میں اسی نیٹ ورک سے منسلک دیگر عناصر کو بھی نشانہ بنایا گیا، جن میں بھرتیوں کا مرکزی سہولت کار اوزگور آلتون عرف ابو یاسر الترکی، دسمبر 2025 میں پکڑا جانے والا محمد گورین اور 2026 کے اوائل میں گرفتار ہونے والا احمد کاجانچی عرف ابو عبیدہ یا ابو ابراہیم شامل ہے۔ اس کے علاوہ مارچ 2025 میں بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب محمد شریف اللہ عرف جعفر کی گرفتاری اور اسے امریکا کے حوالے کئے جانے کا واقعہ بھی خطے میں موجود بڑے دہشتگرد نیٹ ورکس کی موجودگی اور ان کے بین الاقوامی اثرات کی نشاندہی کرتا ہے۔ ان واقعات کو اس حقیقت کے طور پر دیکھا گیا ہے، کہ دہشتگرد گروہوں کی بھرتی، تربیت اور نقل و حرکت کے اثرات صرف ہمسایہ ممالک تک محدود نہیں رہتے بلکہ عالمی سطح پر سیکیورٹی کیلئے خطرہ بنتے ہیں۔
افغان سرزمین پر تحریک طالبان اور ترکستان اسلامک پارٹی کی موجودگی کے حوالے سے پاکستان اور چین کے تحفظات اس پورے منظرنامے میں خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔ پاکستان طویل عرصے سے افغان سرزمین کے دہشتگرد گروہوں کی جانب سے استعمال کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتا آیا ہے، اور خیبر پختونخوا و بلوچستان میں سیکیورٹی چیلنجز، ٹارگٹ کلنگ اور عسکریت پسند کارروائیوں کے تناظر میں اسلام آباد کے خدشات بارہا سامنے آئے ہیں۔ اسی طرح چین سمیت ہمسایہ ممالک اور علاقائی شراکت داروں کیلئے بھی سرحدی عدم استحکام اور عسکریت پسندوں کی سرگرمیاں ایک سنگین تشویش کا باعث ہیں، کیونکہ علاقائی سیکیورٹی، تجارتی راہداریوں اور پائیدار امن کا انحصار مستحکم اور محفوظ سرحدی ماحول پر ہے۔
جب عالمی رپورٹس اور عملی کارروائیاں بارہا یہ ثابت کریں کہ عسکریت پسند نیٹ ورکس اور غیر ملکی جنگجو اس خطے میں سرگرم ہیں، تو امارتِ اسلامی کی حکومت کیلئے محض تردید یا بیانات کافی نہیں رہتے۔ اگر افغان سرزمین سے پیدا ہونے والے خطرات کا مؤثر تدارک نہ کیا گیا اور انٹیلی جنس تعاون و سرحدی انتظام کو مضبوط نہ بنایا گیا، تو پاکستان، چین اور دیگر ہمسایہ ممالک کے تحفظات میں مزید اضافہ ہوگا، جس کا سب سے بڑا نقصان بالآخر خود افغان حکومت اور وہاں کے عوام کو اٹھانا پڑے گا۔
یہ بھی ملاحظہ کیجئے: پاک افغان تعلقات میں شدید تناؤ: طالبان رجیم کی پالیسیاں برقرار رہیں تو سنگین قیمت چکانا پڑے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Global Militants on Afghan Soil, Turkish Intelligence Operations, and Questions on the Islamic Emirate
Recent cross-border intelligence operations and arrests in the Pakistan-Afghanistan border region have renewed scrutiny over the use of Afghan territory by global militant networks and raised pressing questions regarding border management and the security claims of the Islamic Emirate.
Key Takeaways:
* Evidence from the MIT Operation: Turkish intelligence (MIT) captured Islamic State Khorasan Province (ISKP) operative Uğur Bahadır, codenamed “Abdullah,” in the Spin Boldak border area and transferred him to Türkiye, highlighting active cross-border militant movement, recruitment, and attack planning linked to Kandahar and ISKP leadership.
* Part of a Wider Crackdown: The arrest builds on earlier operations targeting the same network including recruiter Özgür Altun (“Abu Yasir Al Turki”), suicide plot suspect Mehmet Gören, and media operative Ahmet Kajançi (“Abu Ubaida” / “Abu Ibrahim”) alongside other high-profile regional arrests such as Mohammad Sharifullah (“Jafar”) near the border in Balochistan.
* Questions for the Islamic Emirate: Repeated cross-border actions and documented militant footprints challenge the Islamic Emirate’s assurances on territorial control and border security, suggesting that reliance on denials or statements alone is insufficient when external intelligence agencies must intervene or coordinate across the region.
* Concerns of Pakistan, China, and Regional Partners: Ongoing militant activity and weak border controls carry serious implications for Pakistan particularly Khyber Pakhtunkhwa and Balochistan as well as China and neighboring countries concerned about regional stability, trade corridors, and spillover security threats.
* Stakes for Kabul: Failing to curb militant safe havens and strengthen counter-terrorism and intelligence coordination risks deepening regional friction and insecurity, ultimately inflicting the greatest cost on the Afghan administration and its people.




