امریکا اور ایران مذاکرات کے دوسرے دور پر غیر یقینی، پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ دوسرے دور کے مذاکرات کے حوالے سے صورتحال تاحال غیر واضح ہے، جب کہ سفارتی حلقے کسی حتمی پیش رفت کے منتظر ہیں۔ اسلام آباد میں موجود باخبر سفارتی ذریعے کے مطابق اب تک نہ تو کسی نئی تاریخ کی باضابطہ تصدیق ہوئی ہے اور نہ ہی تہران کی جانب سے اس حوالے سے کوئی حتمی جواب سامنے آیا ہے، جس کے باعث مذاکرات کے مستقبل پر سوالات برقرار ہیں۔ امریکا اور ایران کے درمیان تعلقات کئی برسوں سے کشیدگی کا شکار ہیں، جس کی بڑی وجوہات میں جوہری پروگرام، علاقائی اثر و رسوخ، اور باہمی اعتماد کا فقدان شامل ہیں۔ 2015 کے جوہری معاہدے (JCPOA) سے امریکا کی علیحدگی کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہوئی، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان براہ راست رابطے محدود اور بالواسطہ سفارتی کوششیں زیادہ اہم ہوگئیں۔ گزشتہ عرصے میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث مختلف ممالک، بالخصوص پاکستان، نے دونوں فریقین کے درمیان مذاکراتی عمل کو دوبارہ فعال بنانے کی کوششیں تیز کیں۔ اسلام آباد میں موجود سرکاری زرائع کے مطابق جب آئندہ مذاکراتی دور کے بارے میں پیش رفت سے متعلق سوال کیا گیا تو جواب مختصر مگر معنی خیز تھا: انتظار کر رہے ہیں۔ اس جواب کو سفارتی حلقے محتاط مگر امید افزا ماحول کی عکاسی قرار دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ باضابطہ اعلان نہیں ہوا، تاہم پسِ پردہ رابطے جاری ہیں اور مختلف سطحوں پر بات چیت کا سلسلہ مکمل طور پر منقطع نہیں ہوا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اس عمل میں ایک سہولت کار کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور اسلام آباد کی کوشش ہے کہ امریکا اور ایران کو ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر لایا جائے۔ پاکستان دونوں ممالک کے ساتھ فعال رابطے میں ہے تاکہ خطے میں کشیدگی کو کم کیا جا سکے اور پائیدار امن کے امکانات کو فروغ دیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی سفارت کاری کا بنیادی مقصد خطے میں استحکام کو یقینی بنانا اور ایسے کسی بھی تصادم سے بچاؤ ہے جو نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کے لئے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔ مذاکرات کے حوالے سے امیدوں پر بات کرتے ہوئے ایک سرکاری زرائع نے مذہبی حوالے سے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے، اور اس یقین کا اظہار کیا کہ مستقبل میں مثبت پیش رفت کے امکانات موجود ہیں۔ تاہم سفارتی ماہرین کے مطابق صورتحال ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور کسی بھی حتمی نتیجے تک پہنچنے کے لئے وقت درکار ہوگا۔ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات پر عالمی برادری کی گہری نظر ہے، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تنازع نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ عالمی توانائی، سیکیورٹی اور سفارت کاری پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ فی الحال صورتحال جوں کی توں ہے اور دنیا ایک واضح اشارے کی منتظر ہے، چاہے وہ کسی نئی تاریخ کا اعلان ہو یا تہران کی جانب سے باضابطہ جواب، جو اسلام آباد میں مجوزہ مذاکراتی عمل کے دوسرے دور کی راہ ہموار کر سکے۔

امریکا اور ایران مذاکرات کے دوسرے دور پر غیر یقینی، پاکستان کی سفارتی کوششیں جاری

اسلام آباد ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ دوسرے دور کے مذاکرات کے حوالے سے صورتحال تاحال غیر واضح ہے، جب کہ سفارتی حلقے کسی حتمی پیش رفت کے منتظر ہیں۔ اسلام آباد میں موجود باخبر سفارتی ذریعے کے مطابق اب تک نہ تو کسی نئی تاریخ کی باضابطہ تصدیق ہوئی ہے اور نہ ہی تہران کی جانب سے اس حوالے سے کوئی حتمی جواب سامنے آیا ہے، جس کے باعث مذاکرات کے مستقبل پر سوالات برقرار ہیں۔
امریکا اور ایران کے درمیان تعلقات کئی برسوں سے کشیدگی کا شکار ہیں، جس کی بڑی وجوہات میں جوہری پروگرام، علاقائی اثر و رسوخ، اور باہمی اعتماد کا فقدان شامل ہیں۔ 2015 کے جوہری معاہدے (JCPOA) سے امریکا کی علیحدگی کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہوئی، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان براہ راست رابطے محدود اور بالواسطہ سفارتی کوششیں زیادہ اہم ہوگئیں۔
گزشتہ عرصے میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث مختلف ممالک، بالخصوص پاکستان، نے دونوں فریقین کے درمیان مذاکراتی عمل کو دوبارہ فعال بنانے کی کوششیں تیز کیں۔
اسلام آباد میں موجود سرکاری زرائع کے مطابق جب آئندہ مذاکراتی دور کے بارے میں پیش رفت سے متعلق سوال کیا گیا تو جواب مختصر مگر معنی خیز تھا: انتظار کر رہے ہیں۔ اس جواب کو سفارتی حلقے محتاط مگر امید افزا ماحول کی عکاسی قرار دے رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ باضابطہ اعلان نہیں ہوا، تاہم پسِ پردہ رابطے جاری ہیں اور مختلف سطحوں پر بات چیت کا سلسلہ مکمل طور پر منقطع نہیں ہوا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اس عمل میں ایک سہولت کار کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور اسلام آباد کی کوشش ہے کہ امریکا اور ایران کو ایک بار پھر مذاکرات کی میز پر لایا جائے۔ پاکستان دونوں ممالک کے ساتھ فعال رابطے میں ہے تاکہ خطے میں کشیدگی کو کم کیا جا سکے اور پائیدار امن کے امکانات کو فروغ دیا جا سکے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی سفارت کاری کا بنیادی مقصد خطے میں استحکام کو یقینی بنانا اور ایسے کسی بھی تصادم سے بچاؤ ہے جو نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کے لئے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔

مذاکرات کے حوالے سے امیدوں پر بات کرتے ہوئے ایک سرکاری زرائع نے مذہبی حوالے سے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے، اور اس یقین کا اظہار کیا کہ مستقبل میں مثبت پیش رفت کے امکانات موجود ہیں۔
تاہم سفارتی ماہرین کے مطابق صورتحال ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور کسی بھی حتمی نتیجے تک پہنچنے کے لئے وقت درکار ہوگا۔

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات پر عالمی برادری کی گہری نظر ہے، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تنازع نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ عالمی توانائی، سیکیورٹی اور سفارت کاری پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔
فی الحال صورتحال جوں کی توں ہے اور دنیا ایک واضح اشارے کی منتظر ہے، چاہے وہ کسی نئی تاریخ کا اعلان ہو یا تہران کی جانب سے باضابطہ جواب، جو اسلام آباد میں مجوزہ مذاکراتی عمل کے دوسرے دور کی راہ ہموار کر سکے۔