KP Health Minister Khaliq-ur-Rehman administering polio drops to a child to inaugurate the anti-polio campaign at Services Hospital, Peshawar.

خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، 73 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

پشاور: خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو کی نئی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایمرجنسی آپریشنز سنٹر خیبر پختونخوا نے مہم کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ مہم کا افتتاح گزشتہ جمعے کو صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمان اور چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے کیا۔
پشاور اور قبائلی ضلع خیبر میں پولیو مہم سات دن تک جاری رہے گی، جبکہ دیگر اضلاع میں مہم کا دورانیہ چار دن ہوگا۔
مہم کے دوران صوبہ بھر میں تقریباً 73 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے۔پولیو مہم کے موثر نفاذ کیلئے تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی 35 ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، پولیو ورکرز اور بچوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تقریباً 50 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال صوبے میں پولیو کے کل 20 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، جبکہ رواں سال صوبے میں پولیو کے صرف 3 کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سے 2 کیسز بنوں اور 1 شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوا ہے۔