Wide landscape photograph shows an extensive ruined mud-brick village nestled on a green, terraced hillside in the Orakzai district, Pakistan. Towering, rugged, layered mountains dominate the background under a clear blue sky. On the right, a white microvan is parked on a dirt track. The text "Orakzai / اورکزئی" is in the bottom corner.

داعش اور ٹی ٹی پی کاظم گروپ کے درمیان جھڑپ، 4 افراد ہلاک اور کمانڈر زخمی

ہنگو (دی خیبر ٹائمز  ڈسٹرکٹ ڈیسک) اپر اورکزئی کے علاقے مانڑو پٹائی میں داعش اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کاظم گروپ کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں، جن کے نتیجے میں ٹی ٹی پی کاظم گروپ کے 4 افراد ہلاک اور ایک اہم کمانڈر زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس حکام نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق، ہنگو اور اپر اورکزئی کے سرحدی و الحاق شدہ علاقوں میں دونوں عسکریت پسند گروہوں کے درمیان مسلح تصادم پیش آیا۔ اس خونریز جھڑپ کے دوران ٹی ٹی پی کاظم گروپ کے چار کارندے مارے گئے جبکہ اس کا معروف کمانڈر حضرت عمر عرف ابوبکر شدید زخمی حالت میں میدانِ جنگ سے نکلا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرم، ہنگو اور اورکزئی کے اضلاع میں داعش اور ٹی ٹی پی کے مابین پرتشدد جھڑپیں اب آئے روز کا معمول بن چکی ہیں، تاہم ان مسلسل تنازعات میں زیادہ تر جانی نقصان ٹی ٹی پی کو ہی اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ، ان اضلاع میں جماعت الاحرار کے عناصر بھی موقع غنیمت جانتے ہوئے ٹی ٹی پی کے خلاف متحرک ہیں اور کسی بھی موقع کو ضائع کئے بغیر کارروائیاں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال 20 مئی کو سنٹرل کرم کے مناتو میں ٹی ٹی پی کاظم گروپ کی جانب سے جماعت الاحرار کے خلاف کی جانے والی کارروائی کے بعد سے اس نوعیت کے باہمی تصادم اور خونریز جھڑپوں کے سلسلے کا باقاعدہ آغاز ہوا تھا، جو اب شدت اختیار کر چکا ہے۔ اور اب یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے، کہ جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی کے مابین اس جھڑپ کے بعد تیسرا قوت داعش یا آئی ایس کے پی بھی ابھر کر سامنے اگیا، جو اس سے قبل ان علاقوں میں اس کا وجود موجود تو تھا، لیکن بالکل نظروں سے اوجھل کر۔ 

Summary

Incident: A fierce armed clash broke out between Daesh and the proscribed Tehreek-e-Taliban Pakistan (TTP) Kazim Group in the Manro Patai area of Upper Orakzai.
Casualties: Four members of the TTP Kazim Group were killed, and a key commander, Hazrat Omar alias Abu Bakr, was severely injured.
Regional Dynamics: Violent clashes between Daesh and the TTP have become frequent across Kurram, Hangu, and Orakzai, with the TTP suffering the heaviest losses.
Emergence of Third Force: Jamaat-ul-Ahrar is actively targeting the TTP following a May 20 clash in Central Kurram, which also paved the way for Daesh (ISIS-K) to emerge more prominently in the region after previously operating largely under the radar.

Contact Desk: thekhybertimes.com