ہمارے بارے میں: دی خیبر ٹائمز (The Khyber Times)
ہمارا مشن
“دی خیبر ٹائمز” ایک ایسی صحافتی کاوش ہے جس کی بنیاد غیر جانبداری، جرات مندی اور عوامی مفاد پر رکھی گئی ہے۔ ہمارا عزم ایک ایسی صحافت کا فروغ ہے جو کسی دباؤ یا ذاتی مفاد کے سامنے سرنگوں نہ ہو۔ ہم معاشرے میں ریاست اور عوام کے مابین ایک شفاف پل کا کردار ادا کرتے ہوئے، حقائق کو ان کے اصل روپ میں عوام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہمارا ہر قدم عوامی مفاد کے تحفظ اور آئینی حدود کی پاسداری کے گرد گھومتا ہے۔
ہماری ادارتی پالیسی
دی خیبر ٹائمز میں شائع ہونے والا ہر لفظ ذمہ دارانہ صحافت کا عکاس ہے۔ ہماری پالیسی کے بنیادی ستون درج ذیل ہیں:
عوامی مفاد کا تحفظ: ہمارا ہر مواد عوامی مفاد کو مدنظر رکھ کر تیار کیا جاتا ہے۔ ہم ان تمام مسائل کو اجاگر کرتے ہیں جو عام آدمی کی زندگی پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔
جرات مندانہ رپورٹنگ: معاشرتی برائیوں، کرائم اور بدعنوانی کو بے نقاب کرنا ہمارا نصب العین ہے۔ ہم جرم اور مجرم کو ہر حال میں حقائق کے ساتھ عوام کے سامنے لانے پر یقین رکھتے ہیں۔
شفافیت اور حقِ جواب: ہم ذمہ دار صحافت کے اصولوں پر کاربند ہیں۔ کسی بھی خبر کی اشاعت میں متعلقہ فرد یا ادارے کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا بھرپور موقع فراہم کیا جاتا ہے۔
پیشگی آگاہی: عوام کی صحت، سلامتی اور سماجی تحفظ کے لیے ممکنہ خطرات اور حالات سے قبل از وقت آگاہ کرنا ہم اپنی بنیادی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔
ہماری ٹیم
دی خیبر ٹائمز تجربہ کار اور مستند صحافیوں پر مشتمل ٹیم کی قیادت میں کام کر رہا ہے:
ناصر داوڑ: چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO)
ناصر داوڑ مختلف قومی نیوز چینلز کے نمائندہ خصوصی رہ چکے ہیں۔ اپنی گہری صحافتی بصیرت اور وسیع میدانی تجربے کی بدولت، وہ دی خیبر ٹائمز کے انتظامی امور، تکنیکی پیش رفت اور ادارے کی مجموعی سمت کے تعین میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
صفی اللہ گل : ایڈیٹر
صفی اللہ گل صحافت کے میدان میں ایک معتبر نام ہیں۔ آپ نے ‘جیو انگلش’ (Geo English) سے اپنی صحافتی خدمات کا آغاز کیا، جس کے بعد ‘دنیا نیوز’ میں بطور بیورو چیف 11 سال تک گراں قدر خدمات انجام دیں۔ آپ ‘آپ نیوز’ اور ‘سنو نیوز’ میں بھی بطور بیورو چیف فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ ایک بہترین رپورٹر ہونے کے ساتھ ساتھ آپ ایک ماہر ٹرینر بھی ہیں اور قومی و بین الاقوامی جامعات میں صحافت کے طلبہ کو خصوصی لیکچرز فراہم کرتے رہتے ہیں۔
عبدالصبور خٹک (صبور خٹک) گروپ ایڈیٹر
صبور خٹک نے اپنے صحافتی سفر کا آغاز پرنٹ میڈیا (اخبارات) سے کیا۔ مختلف اخبارات اور پھر الیکٹرانک میڈیا کے متعدد نیوز چینلز میں بطور رپورٹر اور اسائنمنٹ ایڈیٹر خدمات انجام دیں۔ میڈیا کے جدید تقاضوں کو سمجھتے ہوئے انہوں نے ڈیجیٹل میڈیا پر توجہ مرکوز کی، کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ جدت اختیار کرنا لازمی ہے۔ پاکستان میں روایتی میڈیا کے چیلنجز کے بعد، انہوں نے ڈیجیٹل صحافت کی دنیا میں قدم رکھا اور اب دی خیبر ٹائمز میں بطور گروپ ایڈیٹر ادارتی رابطہ کاری اور مواد کی تنظیم کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔
انیلا شاہین (مرحومہ) ایک خراجِ تحسین
پاکستان کی بہادر اور نڈر خاتون صحافی، محترمہ انیلا شاہین، دی خیبر ٹائمز کی بنیاد رکھنے والے اراکین اور ادارتی پالیسی کی معماروں میں سے ایک تھیں۔ ان کا کام، جذبہ اور صحافتی اصول ہمیشہ ہمارے لئے مشعلِ راہ رہیں گے۔ ان کی خدمات کو پاکستان کی تاریخِ صحافت اور دی خیبر ٹائمز کے سفر میں ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔
ہمارا دائرۂ کار
“دی خیبر ٹائمز” پاکستان بالخصوص خیبر پختونخوا، ضم شدہ قبائلی اضلاع اور افغانستان کے سیکیورٹی امور، سیاسی منظر نامے اور سماجی مسائل پر انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں رپورٹنگ اور تجزیہ پیش کرتا ہے۔ ہم خطے کے سیکیورٹی چیلنجز کا گہرائی سے جائزہ لیتے ہیں تاکہ قارئین کو بدلتی صورتحال کا درست اور مستند فہم حاصل ہو سکے۔
اسی طرح دی خیبر ٹائمز کو خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں اپنے نمائندگان اور ٹیم ممبران کی خدمات حاصل ہیں، جو اپنے اپنے علاقوں سے حقائق پر مبنی خبریں اور تصویری رپورٹس فراہم کرتے ہیں۔ پشاور میں محمد خالد بطور فوٹو جرنلسٹ فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ ذوالفقار علی نان لیئر ایڈیٹنگ کے ساھ ساتھ سوشل میڈیا آپریٹر کے طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مواد کی ترسیل کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں۔

About The Khyber Times
Summary
The Khyber Times (TKT) is an independent, research-based digital journalism platform dedicated to delivering objective reporting, in-depth analysis, and investigative stories. Founded on the principles of impartiality, courage, and public interest, the platform serves as a vital bridge between the state and the people.
Led by a team of seasoned journalists including CEO Nasir Dawar, Editor Safiullah Gul, Group Editor Abdul Saboor Khattak, and honoring the legacy of late core member Aneela Shaheen The Khyber Times possesses deep expertise and exceptional research capabilities in regional geopolitics.
The platform specializes in thorough investigations and comprehensive analysis concerning:
Khyber Pakhtunkhwa (KP) and regional affairs
Talibanization and militancy
Afghanistan and Pakistan-Afghanistan relations (exploring both diplomatic cooperation and complexities/bitterness)
Security challenges across the region
Major national, sensational, and critical issues impacting Balochistan and the entire country
Every Story, Thoroughly Researched.
For submissions, inquiries, and editorial contact,
please email: thekhybertimes@gmail.com




