افغانستان میں صوبہ پکتیا کے گورنر پر قاتلانہ حملہ

پشاور ( دی خیبرٹائمز افغان ڈیسک ) افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیا کے گورنر محمد حلیم فدائی پر صوبہ لوگر کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے قاتلانہ حملہ کردیا، تاہم گورنر اور ان کے دیگر سیکیورٹی اہلکار حملے میں بچ نکلے ہیں، گورنر ہاؤس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے، کہ گورنر پکتیا کابل سے پکتیا آرہے تھے، راستے میں اس پر حملہ ہوا ہے، جسمیں گورنر اور اس کی سیکیورٹی گارڈز مکمل طور پر محفوظ ہوئے ہیں۔ گورنر پر قاتلانہ حملے کی ذمہ داری کسی بھی مزاحمتی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں