پشاور(خیبر ٹائمزپولیٹیکل ڈیسک) وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیا ں سامنے آئی ہیں ، فردوس عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اوران کی جگہ عاصم سلیم کو تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ سینیٹر شبلی فرازکو وفاقی وزیر اطلاعات بنایاگیا ہے ۔
خیال رہے کہ عاصم سلیم باجوہ اس سے قبل پاک فوج کے ترجمان اور سدرن کمانڈ بھی سنبھال چکے ہیں ۔اس کے علاوہ عاصم سلیم باجوہ اس وقت چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین کے عہدے پر کام کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments