پشاور(دی خیبر ٹائمز ڈیسک) فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر ضیاء الحق سرحدی نے خیبر پختونخوا کے تاجروں نے افغانستان سے درآمد کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے برآمد میں تیزی لانے کے لئے آپریشن 24گھنٹے شروع کرنے کی درخواست کر دی ہے وفاقی حکومت نے5روزہ یک طرفہ تجارت کی اجازت چند روز قبل دی ہے جس کے مطابق پاکستان سے بر آمد کی اجازت ہو گی۔ ضیاء الحق سرحدی جو کہ سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر بھی ہیں نے کہا کے اس وقت 7ہزار ٹرک کراچی میں پورٹ پر رکے ہوئے ہیں جن پر لاکھوں روپے کا روزانہ ڈیٹینشن (ڈیمرج)چارج چڑھ رہا ہے۔جبکہ روزانہ 50سے 100تک ٹرک افغانستان جانے کی اجازت سمجھ سے بالا تر ہے ایسے تو ان ٹرکوں کے جانے میں کئی ماہ لگ جائیں گے۔وفاقی حکومت 24گھنٹے آپریشن شروع کرنے کی اجازت دے۔ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف بر آمد بلکہ وفاقی حکومت درآمد کی اجازت بھی دے تاکہ افغانستان میں موجود کئی اہم اشیاء خوردونوش اور دیگر سامان بھی پاکستان لایا جا سکے۔ضیاء الحق سرحدی جو کہ آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی کے مرکزی وائس چیئرمین بھی ہیں نے کہا کہ درآمد کی کوئی پالیسی نہیں ہے وہاں سے سیزن کے مطابق سیب،انگوراور دیگر پھل درآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ برآمدات میں اشیاء خوردونوش کے ساتھ ساتھ دیگر اشیاء کی برآمدات کی اجازت کا بھی مطالبہ کیا
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments