Security forces operation in Hangu after Khazina Banda check post attack.

ہنگو: خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ امیر معاویہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں ہلاک

ہنگو (دی خیبر ٹائمز ڈسٹکٹ ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع ہنگو میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ اہم کمانڈر احمد عرف امیر معاویہ ہلاک ہوگیا۔ حکام کا کہنا ہے مزید پڑھیں

Illustrative image of a citizen named Quaid-e-Azam appearing before the Peshawar High Court after NADRA blocked his CNIC.

قائداعظم کا شناختی کارڈ بلاک، شناختی کارڈ کے مسئلے میں الجھ گئے، عدالت نے نادرا بورڈ طلب کرلیا

پشاور ( دی خیبر ٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سنتے ہی ہر کسی کو دوبارہ پوچھنے پر مجبور کر دیا: معاف کیجیے، کس کا شناختی کارڈ بلاک ہوا؟” جی ہاں، بانیِ پاکستان کے مزید پڑھیں

English: Balochistan Police cap on a rocky landscape, symbolizing the security inquiry in Ziarat.زیارت سکیورٹی انکوائری کی علامت کے طور پر چٹانی علاقے پر بلوچستان پولیس کی ٹوپی

زیارت سانحہ: پولیس کے پاس اسلحہ کم تھا یا انتظامی غفلت؟ حکومتِ نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی

دی خیبر ٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک: بلوچستان کے ضلع زیارت میں سکیورٹی فورسز پر حملے کے بعد جہاں حکومت نے ایس پی زیارت کو معطل کر کے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے، وہیں سوشل میڈیا پر اس واقعے کے حوالے مزید پڑھیں

"A news graphic by 'The Khyber Times' reporting on the attack on a police facility in Ziarat, Balochistan. The image features an Urdu headline at the top stating '9 police personnel martyred, 7 missing.' The graphic has a background of an aerial view of Ziarat, overlaid with two circular inset photos: one showing the white police pickup truck from image_0.png, and the other showing the scene with the covered body and scattered items from image_1.png. A prominent Urdu headline at the bottom reads 'Protest at Ziarat Crossing, demand for recovery of personnel.'"

زیارت: پولیس چوکی پر حملہ، 9 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک

دی خیبر ٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک : بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے مانگی میں مسلح افراد نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ فورسز کی جوابی کارروائی اور کلیئرنس آپریشن مزید پڑھیں

Khyber Pakhtunkhwa Minister for Auqaf and Religious Affairs, Sahabzada Muhammad Adnan Qadri, presiding over a committee meeting to approve a 126 million PKR relief package for terrorism-affected minority families, with detailed beneficiary statistics displayed on a screen in the background.

خیبرپختونخوا حکومت کا دہشتگردی سے متاثرہ اقلیتی خاندانوں کیلئے 12 کروڑ 60 لاکھ روپے کے امدادی پیکیج کی منظوری

پشاور (دی خیبر ٹائمز پولیٹٰکل ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے دہشتگردی سے متاثرہ اقلیتی خاندانوں کی بحالی اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے 12 کروڑ 60 لاکھ روپے کے بڑے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ اوقاف و مذہبی مزید پڑھیں

"A wide-angle photograph capturing an 'All Parties Conference' and sit-in held at the foothills of the mountains in the Hanna Urak region of Balochistan. Hundreds of male participants, dressed in traditional Balochi shalwar kameez and turbans, are seated on colorful mats spread on the ground. Behind the stage, a large banner is displayed with the protest's demands written in both Urdu and English: '1. Recovery of 11 Missing Persons', '2. Clearance of Area from Armed Groups', and '3. Talks with Empowered Government Authorities'. A few leaders are standing on the stage, speaking into microphones. Participants are holding placards displaying slogans for the recovery of missing persons. Green and white flags are waving in the air, and an arid mountain range is visible in the background under a cloudy sky."

حنا اوڑک دھرنا: آل پارٹیز کانفرنس کے مطالبات، لاپتہ افراد کی بازیابی اور سکیورٹی صورتحال پر تشویش

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) حنا اوڑک میں جاری دھرنے کے مقام پر آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خطے کی بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور حالیہ دلخراش واقعات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ کانفرنس میں مزید پڑھیں

"The site of the Zhob bus crash where a passenger coach fell into a deep ravine in Balochistan."

ژوب میں بس حادثہ: 40 افراد جاں بحق، زخمی مسافر کا ڈرائیور پر جان بوجھ کر گاڑی کھائی میں گرانے کا سنگین الزام

پشاور ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے ژوب میں شیرانی شاہراہ پر مسافر بس کے گہری کھائی میں گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ حادثے کے بعد ایک زخمی مسافر مزید پڑھیں

TLP supporters gather outside the Punjab Assembly in Lahore as anti-riot police are deployed amid heightened security during a nationwide protest.

تحریک لبیک پاکستان کا ملک گیر احتجاج، پنجاب اسمبلی کے سامنے کارکنوں کا اجتماع

لاہور( دی خیبر ٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے دی گئی ملک گیر احتجاجی کال پر ملک کے مختلف شہروں میں کارکن متحرک ہو گئے، جبکہ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے کارکنوں مزید پڑھیں

Mahmood Khan Achakzai addresses Pakistan's National Assembly, calling for political unity, parliamentary strength, dialogue with opposition parties, and easing restrictions on PTI founder Imran Khan.

محمود خان اچکزئی کا سیاسی مفاہمت پر زور، عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندیوں اور اقبال آفریدی کے معاملے پر سوالات

اسلام آباد (دی خیبر ٹائمز رپورٹنگ ڈیسک) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک میں سیاسی کشیدگی کے خاتمے، پارلیمنٹ کی بالادستی اور سیاسی مزید پڑھیں

جنوبی وزیرستان: ٹارگٹ کلنگ میں قبائلی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق وانا (دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) جنوبی وزیرستان لوئر کے مرکز وانا میں رستم بازار اور خانزادہ مارکیٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں احمدزئی وزیر قبیلے کے چیف ملک طارق خان سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے نے ایک بار پھر علاقے میں بڑھتی ہوئی بدامنی، ٹارگٹ کلنگ اور قبائلی عمائدین کو درپیش خطرات پر سنگین سوالات کھڑے کر دئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) محمد طاہر کے مطابق دھماکہ اُس وقت ہوا جب قبائلی سربراہ کی گاڑی بازار کے مرکزی راستے سے گزر رہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ملک طارق خان، ملک سرفراز خان یارگل خیل اور جابر خان شامل ہیں، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر وانا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر ایک ٹارگٹڈ حملہ معلوم ہوتا ہے اور حملہ آوروں نے منصوبہ بندی کے تحت قبائلی رہنما کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا اور تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ جنوبی وزیرستان، خصوصاً وانا اور اس کے گردونواح، گزشتہ کچھ عرصے سے ایک بار پھر بدامنی کی لپیٹ میں ہیں جہاں ٹارگٹ کلنگ، ریموٹ کنٹرول دھماکوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ مقامی قبائلی مشران، امن کمیٹیوں کے اراکین اور حکومت نواز شخصیات مسلسل حملہ آوروں کے نشانے پر ہیں، جس کے باعث علاقے میں خوف اور بے یقینی کی فضا گہری ہوتی جارہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق قبائلی عمائدین پر حملے نہ صرف مقامی امن عمل کو متاثر کرتے ہیں بلکہ روایتی قبائلی ڈھانچے اور امن جرگوں کو بھی کمزور کرتے ہیں، جو ماضی میں شدت پسندی کے خلاف اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ مقامی عوام نے حکومت اور سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر فوری توجہ دی جائے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔

جنوبی وزیرستان: ٹارگٹ کلنگ میں قبائلی رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق

وانا (دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) جنوبی وزیرستان لوئر کے مرکز وانا میں رستم بازار اور خانزادہ مارکیٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں احمدزئی وزیر قبیلے کے چیف ملک طارق خان سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ چار مزید پڑھیں