Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Sohail Afridi speaking at a grand Jirga against federal tax implementation in merged districts.

خیبرپختونخوا میں دہشت گردی ناقابلِ قبول: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا ڈی آئی خان میں سخت مؤقف، وفاق پر کڑی تنقید

ڈیرہ اسماعیل خان ( د۹ی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف جو بھی اسلحہ اٹھائے گا، وہ دہشتگرد ہے۔
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی رہائش گاہ “الامین ہاؤس” میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے صوبے کی سکیورٹی صورتحال، وفاقی روئے اور امن و امان کے اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ اس جاری جنگ میں صرف عام شہری ہی نہیں بلکہ ہمارے سکیورٹی فورسز کے جوان بھی بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہمیں امن عزیز ہے اور ہم بخوبی احساس رکھتے ہیں کہ ہمارے معصوم بچے، خواتین اور جوان اس دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔
حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ دہشتگردی کی اس لہر میں جو بھی شہید ہوگا، اس کے اہل خانہ کو سرکاری سطح پر “شہید پیکج” دیا جائے گا۔
امن کے قیام کیلئے حکومتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے پولیس کی استطاعت بڑھانے کیلئے 35 ارب روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے کیلئے پوری طرح سنجیدہ ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ حقیقت بھی اٹل ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو اعتماد میں لئے بغیر پائیدار امن کا قیام ناممکن ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں جو اکیلی صوبائی حکومت کے بس کی بات نہیں۔
ملکی سیاسی منظرنامے اور وفاقی حکومت کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے سخت الفاظ میں کہا کہ ہم بند کمروں میں کئے جانے والے فیصلے ہرگز نہیں مانتے، جبکہ ملک میں “تین مسخرے” دانستہ طور پر نفرتیں بڑھا رہے ہیں۔
وفاقی حکومت کے روئے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری ادائیگی کے باوجود ہمیں بکتر بند گاڑیاں فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔ وفاق کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا، ہم نے وفاق سے کہا کہ اپنی گاڑیاں ہمیں دے دیں، جنازے ہم اٹھا رہے ہیں اور ہمارا صوبہ زخمی ہے۔ آپ تو جہاز خرید رہے ہیں، مگر ہمارے جوانوں اور صوبے کے دفاع کیلئے فوری طور پر بکتر بند گاڑیاں فراہم کی جائیں۔

Khyber Pakhtunkhwa Terrorism Stance: CM Sohail Afridi Blames Federal Neglect in DI Khan Presser

  • Condemnation and Resolve: Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Sohail Afridi strongly condemned the recent blast in Drazinda, D.I. Khan, during a press conference at Al-Amin House. He declared that anyone taking up arms against Pakistan is a terrorist.
  • Support for Security and Martyrs: Highlighting the sacrifices of security forces and citizens, the CM announced that a dedicated “Martyr Package” will be provided to all victims of the current wave of terrorism.
  • Police Funding & Public Engagement: He noted that the provincial government has allocated 35 billion rupees to the police force, while stressing that sustainable peace cannot be achieved without taking the public into confidence. He admitted that the security situation in KP and Balochistan is severe and beyond the sole capacity of the provincial government.

Criticism of Federal Government: CM Afridi slammed closed-door decision-making and criticized the federal government for failing to provide armored vehicles despite full payments, stating that the province is bearing the brunt of casualties while awaiting federal support.