Khyber Pakhtunkhwa Minister for Auqaf and Religious Affairs, Sahabzada Muhammad Adnan Qadri, presiding over a committee meeting to approve a 126 million PKR relief package for terrorism-affected minority families, with detailed beneficiary statistics displayed on a screen in the background.

خیبرپختونخوا حکومت کا دہشتگردی سے متاثرہ اقلیتی خاندانوں کیلئے 12 کروڑ 60 لاکھ روپے کے امدادی پیکیج کی منظوری

پشاور (دی خیبر ٹائمز پولیٹٰکل ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے دہشتگردی سے متاثرہ اقلیتی خاندانوں کی بحالی اور انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے 12 کروڑ 60 لاکھ روپے کے بڑے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس وزیر اوقاف و مذہبی امور صاحبزادہ محمد عدنان قادری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مجموعی طور پر 173 درخواستوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا اور 167 مستحق افراد اور خاندانوں کیلئے مالی امداد کی منظوری دی گئی۔ امداد پانے والوں میں دہشتگردی کے واقعات میں زخمی ہونے والے افراد، بیوہ گان، یتیم بچے، غیر شادی شدہ بیٹیاں اور معذور افراد شامل ہیں۔
وزیر اوقاف نے واضح کیا کہ امداد کی تقسیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ہر کیس کی ضلعی اور محکمانہ سطح پر ازسرنو تصدیق کی گئی ہے۔ بدعنوانی سے بچنے کیلئے یہ اصول طے کیا گیا کہ اگر کوئی خاتون دو مختلف زمروں میں آتی ہے، تو اسے صرف ایک زمرے کے تحت ہی امداد دی جائے گی۔ اسی طرح اجلاس میں مستقل معذوری کے 7 کیسز زیر غور لائے گئے، جن میں سے 6 کو دستاویزات کی فراہمی سے مشروط منظوری دی گئی۔
اجلاس کے دوران مردان گوردوارہ سنگھ سبھا حملے کے متاثرہ خاندان کیلئے 40 لاکھ روپے کی امداد منظور کی گئی، جبکہ شہید جگن ناتھ اور ان کی اہلیہ کے قانونی ورثا کو بھی مالی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اوقاف نے ضلعی جانچ پڑتال کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ اپنی رپورٹس ایک ہفتے کے اندر مکمل کرکے جمع کرائیں۔
صاحبزادہ محمد عدنان قادری کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے متاثرین کی مدد کرنا نہ صرف ایک ریاستی بلکہ قومی اور انسانی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبائی حکومت اقلیتی برادریوں کے تحفظ، ان کی مذہبی آزادی اور فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری رکھے گی، جبکہ حکومت ہر اس خاندان تک پہنچنے اور قانون کے مطابق ان کی مدد کرنے کیلئے پرعزم ہے جو دہشتگردی کے گھناؤنے واقعات سے متاثر ہوا ہے۔

_________________________________________________________

KP Government Approves 126 Million PKR Relief Package for Terrorism-Affected Minority Families
The Khyber Pakhtunkhwa government has approved a relief package of 126 million PKR to support minority families impacted by terrorism. The decision was finalized by an assessment committee chaired by the Minister for Auqaf and Religious Affairs, Sahabzada Muhammad Adnan Qadri. Out of 173 applications, 167 families including widows, orphans, and injured individuals, were declared eligible for aid based on a rigorous and transparent review process. Notable allocations include 4 million PKR for the victim’s family of the Mardan Gurdwara attack. Minister Qadri emphasized that supporting these families is a national and humanitarian responsibility and reaffirmed the government’s ongoing commitment to the protection and welfare of minority communities.