قبائلی اضلاع کی خاموش چیخ تحریر:شھزادین جرنلسٹ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع، خصوصاً جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان، کرم، باجوڑ اور خیبر وہ خطے ہیں جو دو دہائیوں سے دہشتگردی، فوجی آپریشنز، بارودی دھماکوں اور مسلسل خوف کے سائے میں زندہ ہیں۔ یہ وہ علاقے ہیں جہاں ہر صبح امن کی دعا سے شروع ہوتی ہے اور ہر رات کسی نئے سانحے کی خبر پر ختم ہوجاتی ہے۔ پاک افغان بارڈر سے متصل یہ خطہ کبھی اپنی ثقافت، مہمان نوازی، تجارت اور قدرتی حسن کی وجہ سے پہچانا جاتا تھا، مگر آج یہاں کے بازار سنسان، اسکول ملبے کا ڈھیر، ہسپتال ویران اور لوگ ذہنی اذیت کا شکار ہوچکے ہیں۔ اس جنگ نے سب سے زیادہ نقصان عام پشتون عوام کو پہنچایا، وہ عوام جو نہ کسی جنگ کا حصہ تھے اور نہ ہی کسی طاقت کے فیصلوں میں شریک، مگر قربانی ہمیشہ انہی کے حصے میں آئی۔ وانا، میرانشاہ، تیراہ، شوال اور دیگر علاقوں میں کئی خاندان ایسے ہیں جنہوں نے ایک ہی دہائی میں اپنے کئی پیارے کھودیئے۔ کسی کا بچہ بارودی سرنگ کا شکار ہوا، کسی کا والد اغوا ہوگیا، کسی کا گھر دھماکے میں تباہ ہوا اور کسی کی زندگی چیک پوسٹوں، ناکہ بندیوں اور خوف کے درمیان گزر گئی۔ عوام کے کاروبار تباہ ہوگئے، لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوئے، نوجوان بیروزگاری اور مایوسی کا شکار ہوگئے۔ سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ یہاں کے لوگ دوہری اذیت جھیل رہے ہیں۔ ایک طرف مسلح گروہ عوام کو اپنے نظریات کے نام پر دھمکاتے ہیں، دوسری طرف ریاستی سختیاں عام شہری کی زندگی مزید مشکل بنادیتی ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھانا بھی خطرناک بن چکا ہے۔ احتجاج کرنے والے غدار کہلاتے ہیں، امن مانگنے والے مشکوک بن جاتے ہیں اور سچ بولنے والوں کو خاموش کرانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ قبائلی اضلاع میں کئی ایسے اسکول ہیں جو دھماکوں میں تباہ ہوئے، کئی مساجد نشانہ بنیں، کئی بازار بارود سے اڑا دیئے گئے۔ سوال یہ ہے کہ آخر اس جنگ کا انجام کیا ہے؟ اگر دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی جارہی ہے تو پھر ہر بار لاشیں عوام کی کیوں اٹھتی ہیں؟ اگر امن قائم ہوچکا ہے تو پھر خوف اب بھی لوگوں کی آنکھوں میں کیوں زندہ ہے؟ یہ خطہ صرف زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ لاکھوں انسانوں کی زندگیوں کا نام ہے۔ یہاں کے بچوں کو کتاب چاہئے، بارود نہیں۔ یہاں کے نوجوانوں کو روزگار چاہئے، بندوق نہیں۔ یہاں کے بزرگوں کو سکون چاہئے، خوف نہیں۔ قبائلی عوام اب صرف ایک سوال پوچھ رہے ہیں: آخر کب تک؟ کب تک پشتون علاقوں میں دھماکوں کی گونج سنائی دے گی؟ کب تک ماؤں کی گودیں اجڑتی رہیں گی؟ کب تک امن کا مطالبہ جرم سمجھا جائے گا؟ تاریخ گواہ ہے کہ جنگیں ہمیشہ طاقتور لوگ شروع کرتے ہیں مگر ان کا بوجھ ہمیشہ عام عوام اٹھاتے ہیں۔ وزیرستان اور قبائلی اضلاع کے لوگ اب صرف زندہ رہنے نہیں بلکہ عزت، امن اور بنیادی حقوق کے ساتھ جینے کا حق مانگ رہے ہیں۔

قبائلی اضلاع کی خاموش چیخ

تحریر:شھزادین جرنلسٹ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع، خصوصاً جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان، کرم، باجوڑ اور خیبر وہ خطے ہیں جو دو دہائیوں سے دہشتگردی، فوجی آپریشنز، بارودی دھماکوں اور مسلسل خوف کے سائے میں زندہ ہیں۔ یہ وہ علاقے ہیں جہاں مزید پڑھیں

سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے سے روکنے کی کسی غیر قانونی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے، قبائلی مشران

شمالی وزیرستان (دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے قبائلی مشران، عمائدین اور عوامی نمائندوں نے میرانشاہ پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر سہیل آفریدی مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں معروف قبائلی رہنما ملک محمد رحمان ٹارکلنگ میں فائرنگ سے شہید

میرانشاہ (دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک): شمالی وزیرستان ایک بار پھر بدامنی کی لپیٹ میں آ گیا ہے جہاں میرانشاہ کے معروف قبائلی رہنما ملک محمد رحمان کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر شہید کر دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ مزید پڑھیں

قبائلی جرگہ،خطرناک اور متنازعہ الٹی میٹم: تحریر محسن داوڑ

فاٹا انضمام پر پسپائی ؟ جرگہ نظام کی واپسی تحریز: محسن داوڑ اس ہفتے میرانشاہ میں ایک جرگہ منعقد کیا گیا، جس میں مقامی آبادی کو ایک دوٹوک پیغام دیا گیا: یا تو وہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) مزید پڑھیں

پولیو کا بڑھتا ہوا خطرہ: خیبر پختونخوا سے نیا کیس، 2025 میں تعداد 14 تک پہنچ گئی

پشاور ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد: قومی ادارہ صحت (NIH) اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے پولیو کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے، مزید پڑھیں

میرانشاہ کے ہونہار طالب علم روح اللہ داوڑ کی شاندار کامیابی، سادگی، محنت اور استقامت کی روشن مثال

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی وزیرستان کی پسماندہ سرزمین سے تعلق رکھنے والے باہمت اور باصلاحیت طالب علم، روح اللہ داوڑ تپی نے اپنی محنت، لگن اور استقامت کی بدولت یونیورسٹی آف سوات سے زوالوجی میں گریجویشن کی مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میرانشاہ کے گاؤں انغر میں سیکیورٹی پوسٹ پر راکٹ لانچروں سے حملہ، اہلکار محفوظ

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میران شاہ کے نواحی گاؤں انغر میں نامعلوم شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر راکٹ لانچروں سے حملہ کیا، حملے میں سیکیورٹی اہلکار معجزانہ طور مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان,ایک دن میں ٹارگٹ کلنگ کا دوسرا واقعہ، میرانشاہ میں ایک شخص قتل

میرانشاہ ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان میرانشاہ کے نواحی گاؤں بانڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی شخص خالد خان ولد ورشمین خان جانبحق ہوگیا ہے، پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے، مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ، مقامی ملک کو قتل کردیاگیا

میران شاہ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر میران شاہ میں ٹارگٹ کلنگ کے ایک اور واقعے میں ایک مقامی قبائلی رہنما قتل، قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق میران شاہ کے پاکستان مزید پڑھیں

ایلیئنز کے شہر وزیرستان سے بڑے میاں جی کے نام غیر سیاسی خط: محمد زبیر وزیر

:  آداب بڑے میاں جی اس اُمید سے کہ آپ خوشل منگل اور صحتمند ہونگے، بڑے صاب میرا تعلق جنوبی مریخ المعروف جنوبی وزیرستان سے ہے، مگر چند دن پہلے میں شمالی مریخ المعروف شمالی وزیرستان گیا آپ کو تو مزید پڑھیں