میران شاہ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر میران شاہ میں ٹارگٹ کلنگ کے ایک اور واقعے میں ایک مقامی قبائلی رہنما قتل، قاتل فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق میران شاہ کے پاکستان مارکیٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے ملک مولا خان ولد صالح خان ساکن دیوگر سیدگی کو دن دیہاڑے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر میران شاہ ہسپتال منتقل کردیا۔ شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ عروج پر ہے اس سے ایک روز پہلے میرعلی میں ایسے ہی ایک واردات میں گاڑی پر فائرنگ کرکے چار افراد کو قتل کردیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments