شمالی وزیرستان میرانشاہ کے گاؤں انغر میں سیکیورٹی پوسٹ پر راکٹ لانچروں سے حملہ، اہلکار محفوظ

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے ہیڈ کوارٹر میران شاہ کے نواحی گاؤں انغر میں نامعلوم شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر راکٹ لانچروں سے حملہ کیا، حملے میں سیکیورٹی اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے، سیکیورٹی فورسز نے بھی حملہ اوروں کے خلاف بھرپور کارروائی کی، تاہم حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، سیکیورٹی زرائع کے مطابق حملہ آوروں کا کھوج لگانے یا ان کی گرفتاری کیلئے علاقےکا محاصرہ کرکے سرچ اپریشن شروع کیا یے،
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر سیکیورٹی پوسٹوں گاڑیوں کو ٹارگٹ کیا جارہاہے، جبکہ دوسری جانب علاقے میں عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کا بھی سلسلہ بدستور جاری ہے، بدامنی کے باعث شمالی وزیرستان کی آبادی ایک بار پھر علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں