خیبر (دی خیبر ٹائمزڈسٹرک ڈیسک) قبائلی ضلع خیبر میں پاک افغان بارڈر طورخم شاہراہ بند ہونے کے باعث پھنسے ہوئے افغان شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، پھنسے ہوئے افغان شہریوں میں بچوں اور خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے، طورخم پر موجود افغان شہری حبیب آغا جو افغانستان جانےکیلئے انتظار کررہے ہیں , نے “دی خیبرٹائمز” کو بتایا کہ مجموعی طور پر 1500 کے قریب افغان شہری پاکستان میں گزشتہ ایک ہفتے سے پھنسے ہوئے ہیں، اس میں درجنوں ایسے خاندان اور افراد موجود ہیں جن کے ساتھ کھانے پینے کے پیسے ختم ہوچکے ہیں، جس کیلئے پھنسے ہوئے افغان شہری خود پیسے جمع کرکے سحری اور افطار کررہے ہیں، افغانستان جانے کے خواہشمند افراد کے ہمراہ بیمار خواتین اور بچے بھی موجود ہیں، اسی طرح طورخم شاہراہ پر افغانستان میں بھی پاکستانی شہری محصور ہیں، جن کے مسائل اس سے مختلف نہیں ہے، وہ بھی ایسے ہی مشکلات میں پھنس چکے ہیں، افغان شہری انسانی ہمدردی کے تحت پاکستان اور افغانستان کے حکام سے مطالبہ کرتے ہیں، کہ انہیں اپنے وطن افغانستان جانے کیلئے اجازت دی جائے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments