پشاور تورخم روڈ پر پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی گاڑیوں سے بھتہ وصولی بند کیا جائے، صدر افغان ٹرانسپورٹ یونین

پشاور ( پ ر ) پشاور سے تورخم تک جگہ جگہ ٹریفک پولیس، لوکل پولیس، خاصہ دار فورس ، کسٹم اور ایکسائز کے عملے کی جانب سے ایمپورٹ اینڈ ایکسپورٹ پاکستان اور افغانستان سمیت وسط ایشیا کو مال لے جانے والے ٹرالروں اور ٹرکوں سے روزانہ لاکھوں روپے کی بھتہ وصولیوں کے خلاف افغان ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن پاکستان نے دونوں ممالک میں پہیہ جام ہڑتال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیر اعظم پاکستان اور پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے بھاری بھتہ وصولیوں کی بندش کے فیصلوں کے احکامات پر عمل درامد یقینی بنانے تک پہیہ جام ہڑتال جاری رہیگی، جس کیلئے ٹرانسپورٹ رہنماوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، ٹرانسپورٹ رہنماوں کے ساتھ صدر محمدنور احآدزئی نے پشاور کے صحافیوں کے وفد کے ہمراہ پشاور سے تورخم تک اچانک دورہ کر کے بتایا ہے،
محمد نور احمدزئی نے کہا ہے، کہ پشاور سے تورخم اور اٹک تک 35 مقامات پر مختلف اداروں کے اہلکار ایکسپورٹ مال بردار گاڑیوں کو بلا وجہ روک کر بغیر کسی رسید کے منہ مانگے بھتے وصول کئے جاتے ہیں،
انہوں نے کہا کہ وہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں بغیر کسی جرم کے گاڑیاں کھڑی کرکے منہ مانگا بھتہ وصول کررہے ہیں، اور یہ لوٹ مار صرف پاکستان میں کی جارہی ہے، دوسرے کسی ملک میں اتنی اندھیر نگری قائم نہیں ،
وہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں جو روزانہ لاکھوں روپے رسید کے بغیر وصول کررہے ہیں، گھپلوں اور بدعنوانیوں کو بے نقاب کرینگے، انہوں نے مختلف مقامات پر ٹریفک پولیس خاصہ دار پولیس ، کسٹم اور ایکسائز کے افسروں و عملے سے ملاقاتیں کرکے بلا وجہ بھتہ وصولیاں بند کرنے کا مطالبہ کیا ، انہوں نے تورخم میں اسیسٹینٹ کلکٹر کسٹم خیضر حیات خان سے بھی ملاقات کی، اور انہیں ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل سے اگاہ کیا، انہوں نے انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا،

اپنا تبصرہ بھیجیں