افغانستان میں ٹی ٹی پی کے اہم کماندر کو قتل کردیا گیا

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر انقلابی محسود شمالی وزیرستان سےمتصل افغان صوبہ خوست میں غلام خان سرحد کے قریب نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے، انقلابی محسود تحریک طالبان کے دوسرے سربراہ حکیم اللہ محسود کا قریبی ساتھی اور اس کے دست راست لطیف محسود کا کزن تھا،
انقلابی محسود پاکستان میں کئی بم دھماکوں اور دہشتگردی کے درجنوں واقعات میں ملوث رہے ہیں،
زرائع کا کہنا ہے، کہ ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر اور قبائلی ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے عمرخالد خراسانی ( عبدالولی ) کے ہلاکت کے بعد تحریک طالبان پاکستان میں شدید اختلافات سر اُٹھائے ہیں، اس دوران ٹی ٹی پی کے کئی دیگر اہم افراد بھی ان کی آپسمیں اختلافات کے باعث قتل ہوئے ہیں۔
انقلابی کے قتل کی ذمہ داری کسی تنظیم یا مسلح گروہ قبول نہیں کیا ہے، تاہم خیال کیاجاتا ہے، کہ ٹی ٹی پی کے اندر ہی سرد جنگ نے انقلابی محسود کی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔
ٹی ٹی پی میں اختلافات تنظیم کے امیر مفتی نورولی محسود نے بڑی مشکل سے ختم کیا تھا، تاہم اب وہ اختلافات روز بروز بڑھتے جارہے ہیں۔ جو ٹی ٹی پی کے وجود کیلئے خطرناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں