افغانستان خوست میں زلزلے کے دوران ہلاک ہونے والے شمالی وزیرستان کے متاثرین کیلئے پاک افغان بارڈر پر لاشوں کو منتقلی کیلئے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے

میرانشاہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) گزشتہ رات افغانستان کے علاقے پکتیا ، پکتیکا اور خوست میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں جاں بحق ہونے والے شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے اپریشن ضرب عضب کے متاثرین میں سے 30 کے قریب افراد کی لاشیں پاک افغان سرحد کے راستے منتقل کردی گئی ہیں جو کہ مدا خیل قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں اور جن کیلئے حکومت پاکستان نے خصوصی طور پر الوڑہ منڈی کے مقام پر عارضی راستہ کھول دیا ہے، جہاں سے نہ صرف جاں بحق افراد کی لاشیں اپنے علاقے میں منتقل کی جا رہی ہیں، بلکہ ساتھ ساتھ زخمیوں کو بھی سہولیات کی فراہمی دی جا رہی ہے، اس مقصد کے لیےپاک فوج کے زیر اھتمام سرحد پر غلام خان بارڈر کے قریب میڈیکل کیمپ بھی قائم کر دئے گئے ہیں، جبکہ زخمیوں کی منتقلی کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں ۔ پاک فوج کے میرانشاہ میں مقیم مقامی ذرائع کے ایک رپورٹ کے مطابق زخمیوں کی منتقلی کیلئے غلام خان سرحد پر بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور جن زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے منتقل کردیا جا رہا ہے، پاک افواج دیگر امدادی اداروں کے تعاؤن سے زلزلے کے متاثرین کو راشن کی فراہمی کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں