لنڈیکوتل ڈسٹرکٹ ہسپتال میں افغانستان سےآنےوالے 26 پاکستانی شہریوں نےکوروناوائرس کوشکست دیدی


لنڈی کوتل (دی خیبر ٹائمزڈسٹرک ڈیسک) افغانستان سے آنے والے پاکستان کے 26 مسافر جوکہ کورونا وائرس کا شکار تھے، جنہیں کہ لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ائسولیشن وارڈ میں داخل تھے، آج ان کے ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دئے گئے، لنڈی کوتل ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر نیک داد آفریدی اور اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران نے کوروناوائرس سے صحت یاب ہونے والے 26 پاکستان کے شہریوں کو پھولوں کے ہار پہنا دئے، اور ان کو خوش اسلوبی سے رخصت کر لئے، اس موقع پر پر ایم ایس ڈاکٹر نیک داد آفریدی نے کہا کہ لنڈی کوتل ہسپتال میں داخل کورونا وائرس کے تمام مریضوں کو بہتر طبی سہولیات اور دیگر سہولیات فراہم کر دئے گئے ہیں، تاکہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جلد صحت یاب ہو سکے، اور ان کے مشکلات میں کمی آجائے، اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے خصوصی احکامات پر افغانستان سے آنے والے پاکستانی شہریوں کے لئے لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور دیگر قرنطینہ سنٹر میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، جو کہ رمضان المبارک کے مہینے میں ہسپتال اور قرنطینہ سنٹر میں داخل افراد کے افطاری. سحری. کے لئے بہتر کھانا فراہم کیا جارہا ہے، ان کے لئے طبی سہولیات بھی فراہم کی جائے گی، تاکہ کورونا وائرس کے مریض جلد صحت یاب ہو سکے اور ان کی مشکلات میں کمی آجائے، لنڈی کوتل ہسپتال میں کوروناوائرس سے صحت یاب پاکستان کے شہریوں نے ہسپتال میں بہتر طبی سہولیات اور بہتر کھانا کی فراہمی ضلعی انتظامیہ سیکورٹی فورسز اور محکمہ صحت کے ڈاکٹرز کے اقدامات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں