ڈپٹی کمشنر ضلع کرم نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کُھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائیگا

پاراچنار ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار کے ریونیو ہیڈ کوارٹر میں لگائے گئے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفاق وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت کے احکامات پر کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور یہ سلسلہ مختلف دور دراز علاقوں میں بھی جاری رکھا جائے گا ڈپٹی کمشنر جائیداد کے انتقالات رجسٹری اور زمینوں کے دیگر مختلف تنازعات کے حل کے حوالے سے موقع پر احکامات جاری کئے اور متعلقہ ماتحت اہلکاروں کو عوامی مسائل فوری نمٹانے کی ہدایت کی ڈاکٹر آفاق وزیر نے اس موقع پر کھلی کچہری میں آئے ہوئے شہریوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کے جو بھی مسلے مسائل ہو ان کے تدارک میں کسی قسم کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی قبائلی عمائدین نے کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھنے کی اپیل کی

اپنا تبصرہ بھیجیں