خیبر ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرک ڈیسک ) قبائلی ضلع خیبرمیں پاک افغان بارڈر سے متصل لنڈی کوتل میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے قائم قرنطینہ مراکز پر فرائض انجام دینے والے اسٹینوگرافر نویدعالم شلمانی سمیت تحصیل کے دیگر دس اہلکاروں کے تشخیص کیلئے نمونے حاصل کئے گئے تھے جن کی رپورٹ کل رات انتظامیہ کو موصول ہوگئی رپورٹس میں نویدعالم(اسٹینوگرافر)، محمد ابراہیم، عمران خان، احسان خان، محمد رفیق، ضابط خان، امیر زادہ، جمال خان، سید عالم، نیاز علی اور محمد نظیف کو کورونا وائرس کا شکار بتایا گیا ہے، جنہیں طبی امداد کیکئے قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے سرکاری حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بظاہر تمام افراد صحتمند دکھائی دے رہے ہیں اسٹنیوگرافر کے ہمراہ تمام افراد کو فرائض کی انجام دہی کے دوران محتاط رہنے کی ہدایات دی گئی تھیں ، واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کے سٹینو نویدِ عالم نے گزشتہ دو ہفتے کے دوران لنڈی کوتل قرنطینہ میں افغانستان سے آنے والے پاکستانی مسافروں کی انٹری میں مصروف تھا جو کہ کورونا وائرس کا شکار ہو گیا ہے،
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments