پشاور ( دی خیبرٹائمز کرائمز ڈیسک ) پشاور کے سب سے بڑی تجارتی مرکز سمجھے جانے والے ڈینز ٹریڈ سنٹر پشاور صدر میں دو نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کرنے پر صافی قوم اتحاد آرگنائزیشن رجسٹرڈ تنظیم اور مہمند قوم اور صافی قوم کے مشترکہ فیصلے کے مطابق کل مورخہ 02 اگست 2021 بروز سوموار بوقت صبح 9 بجے بمقام ڈینز ٹریڈ سنٹر پشاور صدر میں پرامن احتجاج کا اعلان کیا ہے
جس میں قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرنے، اس کے شناختی کارڈز اور پاسپورٹ کو بلاک کرنے، اور ان تمام کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔
حکومت، وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ، کور کمانڈر، آئی جی پختون خواہ، سی سی پی او، ایس ایس پی آپریشنز یاسر آفریدی اور دیگر تمام انٹیلی جنس اداروں سے ہمدردانہ اپیل ہے کہ ڈینز ٹریڈ سینٹر کے واقعے میں ملوث تمام افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دیں۔
