مردان، تبلیغی مرکزمیں موجود 50 غیر ملکی تبلیغی احباب کےٹیسٹ رزلٹ کلیئر

مردان ( دی خیبرٹائمزڈسٹرکٹ ڈیسک) مردان کے نواحی علاقے جھنڈی تبلیغی مرکز میں موجود 50غیر ملکی تبلیغی جماعت کے شراکاکے کرونا ٹسٹ نیگیٹیو موصول ہوئے ہیں، کرونا وائر کےنتائج آنے کے بعد 38 غیر ملکی اسلام آباد جبکہ 12 لاہورکیلئے رخصت کردئے گئے، غیر ملکی تبلیغی حضرات خصوصی پروازوں کے زریعے اپنے ملک روانہ ہونگے اس قبل 63 غیر ملکی تبلیغی حضرات کے ٹسٹ نیگیٹیو آئے تھے، ٹسٹ رزلٹ نگیٹیو آنے والوں کی تعداد 113 ہوگئی، جھنڈی تبلیغی مرکز میں کل 164غیر ملکی تبلیغی حضرات مو جود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں