خیبرپختونخوا میں کورونا کے ریکارڈ 371 نئے کیسز، مریض چار ہزار سے بڑھ گئے، 12 مزید جاں بحق

پشاور (دی خیبر ٹائمز ہیلتھ ڈیسک) خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے ریکاڈ 371 مریض سامنے آگئے، مریضوں کی تعداد 4327 ہوگئی، 12 مزید مریض انتقال کر گئے، اموات 221 ہوگئیں، صحت یاب ہونے والے مریض 1033 ہوگئے، اب بھی صوبے مییں 3073 فعال کیسز موجود ہیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران پشاور سے 141، چارسدہ سے تین، نوشہرہ سے 19، صوابی سے ایک، سوات سے 49، بونیر سے ایک، دیر پایان سے 13، دیر بالا سے 16، شانگلہ سے چار، مالاکنڈ سے 19، چترال پایان سے دو، مانسہرہ سے پانچ، ایبٹ آباد سے تین، بٹگرام سے تین، کوہاٹ اور بنوں سے تین تین، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے دو دو نئے مریض رپورٹ کئے گئے ہیں۔ پشاور میں مزید پانچ مریض انتقال کر گئے پشاور میں اموات 134 ہوگئیں، سوات میں پانچ، دیر پایان میں ایک اور صوابی میں ایک مریض انتقال کر گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں