افغان صدر اشرف غنی سے جاتے جاتے نقدی کرنسی کی شکل میں 25 ملین ٖڈالر رہ گئے

پشاور ( دی خیبرٹائمز افغان ڈیسک ) افغان صڈر ڈاکٹر اشرف غنی جاتے جاتے اپنے ساتھ نقدی کرنسی کی شکل میں 25 ملین ڈالر باہر منتقل کرنا چاہتے تھے، نقدی 25 ملین ڈالر لیجانے کیلئے صدر صاحب نے تمام تر تیاریا بھی مکمل کرلئےتھے، تا ہم ایمر جنسی اور ان کی زندگی کو خطرات ہونے کے باعث وہ افغان صدارتی محل ( ارگ ) کے ہیلی کاپٹر کے میدان میں رہ گئے، اشرف غنی کی سیکیورٹی اور ان کے قریبی حلقے نے انہیں جلدی سے نکلنے کی بار بار ہدایت کی کہ ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتی ہے، پھر اسی صورت میں نقدی رقم کے بنڈلز رہ گئے، جو بعد میں امارت اسلامی کے رضاکاروں کے ہاتھ لگ گئے، جس نے فوری طور پر مال خانے میں جمع کردئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں