Image collage showing attack damage at Miranshah Press Club, North Waziristan. Top inset: Photo of PTI MPA Naik Muhammad. Main image background: Damaged entrance gate of Press Club Miranshah with Urdu sign. Side insets: broken window glass; overturned motorcycle in garden. Two police officers reported injured.

پی ٹی آئی ایم پی اے کا میرانشاہ پریس کلب پر مسلح حملہ: 15 سے زائد غنڈوں کے حملے سے دو پولیس اہلکار زخمی

میرانشاہ ( دی خیبر ٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک ) شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر میرانشاہ میں صحافت کی آزادانہ آواز کو دبانے اور پریس کلب کی حرمت پامال کرنے کا انتہائی سنگین واقعہ سامنے آیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مزید پڑھیں

A photojournalistic style image capturing a Pakistani military convoy patrolling a winding road through a dry, mountainous landscape in North Waziristan. The left side features an armored convoy including a leading open-top jeep and several tracked armored personnel carriers (APCs) moving down the paved road. Pakistani soldiers in camouflage uniforms and caps are visible manning the vehicles, with others patrolling the roadside on foot. A prominent green sign at the foreground-left reads "CURFEW IS IN EFFECT, SATURDAY & SUNDAY." On the right, a densely packed village of traditional, deserted mud-brick houses is visible. Two young local children in traditional clothing cautiously peek around the edge of a mud wall in the foreground, watching the passing convoy. In the distance, against the cloudy sky and rugged mountains, two small military drones are visible.

شمالی وزیرستان میں ہفتہ وار دو روزہ کرفیو: امن کی ضرورت یا نئی مشکلات کا پیش خیمہ؟

دی خیبر ٹائمز کیلئے خصوصی تحریر: رسول داوڑ سے  شمالی وزیرستان میں ناگفتہ بہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر گزشتہ چند سالوں سے ہفتہ اور اتوار کے روز باقاعدگی سے کرفیو نافذ کیا جاتا ہے۔ سکیورٹی نقطۂ نظر سے اس مزید پڑھیں

Map showing militant conflicts and geographical effects in Orakzai and Central Kurram involving TTP, Jamaat-ul-Ahrar and ISKP

اورکزئی اور کرم میں نئی خونی جنگ: TTP، جماعت الاحرار اور داعش آمنے سامنے

تحقیق و تحریر: ناصر داوڑ پاکستان کے شمالی و مغربی سرحدی زون، بالخصوص صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع اورکزئی اور کرم کے سنٹرل کرم میں طویل عرصے سے جاری غیر یقینی سیکیورٹی صورت حال ایک نئے اور انتہائی پیچیدہ مزید پڑھیں

Armed soldiers stand near a heavily burned-out pickup truck with black smoke billowing, on a rugged dirt road in a desert mountain range.

جنوبی وزیرستان وانا میں سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملے اور دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ مٹی میں ملا دیا

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، بارود سے بھری گاڑی کو خودکش حملے سے قبل ہی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا، جس سے علاقے میں بڑے پیمانے پر ممکنہ جانی و مالی نقصان ٹل گیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے مزید پڑھیں

Official complaint letter by PTI MPA Abdul Ghani Afridi to Chief Minister KP regarding political and administrative interference in PK-71.

حلقہ پی کے 71 میں انتظامی مداخلت: پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عبدالغنی آفریدی کا وزیراعلیٰ کو شکایتی خط

پشاور ( دی خیبرٹائمز پولیٹیکل ڈیسک) قبائلی ضلع خیبر سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی نے حلقہ پی کے 71 میں مبینہ سیاسی اور انتظامی مداخلت کے خلاف محاذ کھول دیا۔ انہوں نے مزید پڑھیں

Panoramic view of Wana in Lower South Waziristan, featuring lush green valleys, a peaceful lake, pine-covered mountains, and scenic natural landscapes in Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan.

وانا: قدرتی حسن، زرخیز وادیاں اور محرومیوں کی داستان

تحریر: شھزادین وزیرستان: یہاں زندگی کو ختم کرنے کے تمام وسائل تو موجود ہیں؛ ہر قسم کا اسلحہ، چھوٹا بڑا سب دستیاب ہے، مگر زندگی کو حسین اور خوبصورت بنانے کیلئے کچھ بھی مہیا نہیں کیا گیا ہے۔ سونا اگلتی مزید پڑھیں

iqbal afridi pti show cause notice

ضلع خیبر سے منتخب ایم این اے اقبال آفریدی مشکلات کے بھنور میں؛ پی ٹی آئی کا شوکاز نوٹس اور اسپیکر کا سخت ایکشن

دی خیبر ٹائمز خصوصی رپورٹ اسلام آباد دی خیبرٹائمز پولیٹیکل رپورٹنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی اختلافات اور پارلیمانی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کا ایک بڑا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد مزید پڑھیں

Khyber Police vehicle during the rescue of a French woman in Bara. خیبر پولیس کی جانب سے باڑہ میں فرانسیسی خاتون کی بازیابی

ضلع خیبر: مبینہ تشدد کا شکار فرانسیسی خاتون 5 بچوں سمیت بازیاب، شوہر کے خلاف مقدمہ درج

باڑہ ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈسیک ) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے مبینہ گھریلو تشدد اور قید کا شکار ہونے والی فرانسیسی خاتون کو ان کے پانچ بچوں سمیت مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، قبائلی رہنما ملک سیف اللہ خان داوڑ جاں بحق درپہ خیل میں ٹارگٹڈ حملہ، علاقے میں خوف و کشیدگی، ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع میرانشاہ ( دی خیبر ٹائمز نیوز ڈیسک) شمالی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال ایک بار پھر سوالیہ نشان بن گئی ہے جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف قبائلی رہنما ملک سیف اللہ خان داوڑ جاں بحق ہوگئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ میرانشاہ کے علاقے درپہ خیل میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے ملک سیف اللہ خان داوڑ کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق قبائلی رہنما کی لاش بعد ازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال میرانشاہ منتقل کر دی گئی جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔ واقعے کے فوراً بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقامی لوگوں میں شدید تشویش دیکھی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دئے ہیں، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر حملے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دے کر اس کے محرکات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے درپہ خیل اور گردونواح کے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں سخت کر دی گئی ہیں۔ قبائلی عمائدین اور مقامی شہریوں نے قبائلی رہنما کے قتل پر گہرے دکھ اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری انصاف اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نے عوام میں عدم تحفظ کی لہر دوڑا دی ہے۔ ملک سیف اللہ خان داوڑ کو علاقے میں ایک بااثر قبائلی شخصیت کے طور پر جانا جاتا تھا اور ان کی اچانک موت کی خبر کے بعد مختلف حلقوں میں سوگ کی فضا قائم ہے۔

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، قبائلی رہنما ملک سیف اللہ خان داوڑ جاں بحق

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، قبائلی رہنما ملک سیف اللہ خان داوڑ جاں بحق درپہ خیل میں ٹارگٹڈ حملہ، علاقے میں خوف و کشیدگی، ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع میرانشاہ ( دی خیبر ٹائمز نیوز ڈیسک) مزید پڑھیں