لنڈیکوتل میں پھنسےافغان شہریوں کو آج طورخم بارڈرکےراستےافغانستان جانےکی اجازت دیدیا

لنڈی کوتل ( دی خیبرٹائمز ڈسٹرکٹ ڈیسک) پاک افغان طورخم بارڈر پر گزشتہ ایک ہفتے سے پھنسےایک ہزار سے زائد آفراد کو آج پاکستانی حکام نے جزبہ خیرسگالی کے تحت افغانستان جانے کیلئے اجازت دیدی، افغان شہریوں نے پاکستان کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے سیکیورٹ فورسز اور انتظامیہ کا شکریہ آدا کیا، دوسری جانب افغانستان جانے والے افغان شہریوں کو کرونا وائرس پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر افغان حکومت اورمحکمہ صحت افغانستان نے ان تمام کو قرنطینہ مرکز میں رکھا، جس کے کرونا ٹسٹ کیلئے ان کے نمونے ٹسٹ کیلئے بھیجوائے جائینگے، جب تک ان کے ٹسٹ کلیئر نہیں آئے، تب تک وہ طورخم بارڈر کے پار صوبہ ننگرہارکے قرنطینہ سنٹرز کےمہمان رہینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں