پشاور(دی خیبر ٹائمز ڈیسک) پشاور میں ٹیلرز نے بڑے بڑے گھر کرایوں پرلے لئے ہیں دکانوں کی بندش کے باعث ٹیلرز کرایوں کے گھروں میں کام کر نا شروع کردیا ہے گھریلو میٹر ز لگنے کے باعث ٹیلرز کی چاندی ہو گئی ہے ٹیلرز کی دکانوں میں کمرشل میٹرز لگے ہو تے ہیں جس سے بھاری بل موصول ہوتے ہیں تاہم غازی آباد، یوسف آباد، دلہ زاک روڈ، جھنڈ ا بازار،کارپوریشن کالونی، اندرون ہشتنگری، نوتھیہ، سمیت مختلف مقامات پر ٹیلرز نے باقاعدہ طورپر اپنی دکانیں بھی کھول دی ہیں جبکہ بڑے بڑے ٹیلرز نے کرایوں پر گھر لے لئے ہیں۔ گھریلو میٹر لگنے کے باعث ان کے بجلی کے بل بھی کم آ رہے ہیں۔ ٹیلرز نے دس سے پچاس ہزار روپے تک گھرکرایہ پر لے لئے ہیں جس پر سینکڑوں کی تعداد میں کاریگر بغیر حفاظتی اقدامات کے کام کر رہے ہیں۔ ٹیلرز نے اپنی دکانوں پر اپنے نمبرز بھی لگا دیئے ہیں
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments