Rescue workers and Edhi ambulance at the collapsed private school building site in Dir Colony, Peshawar.

پشاور: دیر کالونی میں نجی اسکول کی چھت گرنے کا دلخراش واقعہ، بچوں اور خاتون ٹیچر سمیت 35 افراد جاں بحق

پشاور(دی خیبرٹائمز مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کے علاقے دیر کالونی میں ایک نجی اسکول کی تین منزلہ عمارت کی چھت گرنے کے نتیجے میں متعدد بچوں اور ایک خاتون ٹیچر سمیت 35 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس ہولناک حادثے نے پورے شہر کو سوگوار کر دیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ دیر کالونی میں پیش آیا جہاں اسکول کی چھت اچانک منہدم ہو گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا آپریشن شروع کیا۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال (LRH) انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں اب تک 33 لاشیں لائی جا چکی ہیں، جب کہ 2 لاشیں نصیر اللہ بابر میموریل اسپتال منتقل کی گئیں۔ جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کی عمریں 7 سے 13 سال کے درمیان ہیں۔ اس کے علاوہ حادثے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور ملبے تلے دبے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجی اسکول کے مالک خان محمد نے بتایا کہ یہ حادثہ شدید بارشوں کی وجہ سے پیش آیا۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ اسکول کی بنیاد ڈیڑھ سال پہلے رکھی گئی تھی اور پچھلے کئی دنوں سے مسلسل بارشیں ہو رہی تھیں، جس کی وجہ سے یہ سانحہ ہوا۔
خان محمد کے مطابق وہ خود صبح متاثرہ کلاس میں گئے تھے۔ واقعہ ہوتے ہی انہوں نے تمام اساتذہ کو بلا کر بچوں کو باہر نکالنا شروع کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دوسری منزل پر صرف ایک کمرہ گرا جس کے وزن سے نیچے کے کمرے بھی بیٹھ گئے۔ متاثرہ کلاس روم میں تقریباً 30 بچے موجود تھے جب کہ پورے اسکول میں مجموعی طور پر 350 طلبہ زیرِ تعلیم تھے۔
سیکرٹری ایجوکیشن خیبرپختونخوا عنایت اللہ وسیم کا کہنا ہے کہ عمارت مخدوش حالت میں تھی لیکن اس کی خستہ حالی کے بارے میں محکمے کو کسی نے آگاہ نہیں کیا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ صوبے بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کی عمارتوں کا معائنہ کیا جائے گا، جبکہ زخمی بچوں کے علاج معالجے کے تمام اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔
 سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید نے بتایا کہ واقعے میں زخمیوں کی تعداد 40 سے زائد ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نجی اسکول کے مالک اور پرنسپل کو حراست میں لے لیا ہے۔ یہ ادارہ کب قائم ہوا؟ اور اس کی قانونی حیثیت کیا تھی؟ اس حوالے سے جامع انکوائری اور ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔
 ایم ڈی خیبرپختونخوا پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی جاوید اقبال کے مطابق یہ اسکول مارچ 2026 میں رجسٹرڈ ہوا تھا۔ کلاس رومز اور انتظامی معیار پورا کرنے پر رجسٹریشن دی گئی تھی، تاہم اتھارٹی کے پاس عمارتوں کا تکنیکی معائنہ کرنے والی کوئی تکنیکی ٹیم موجود نہیں ہے، اور پی ایس آر اے کے پاس خستہ حال عمارتوں پر جرمانے کا اختیار تو ہے مگر اسکول بند کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسکول کی چھت گرنے کے دلخراش واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

Peshawar School Roof Collapse Incident Summary

  • Incident Overview: A tragic incident occurred in Dir Colony, Peshawar, where the roof of a three-story private school collapsed, resulting in the deaths of 35 people, including young students and a female teacher.

  • Casualties & Rescue Operations: Lady Reading Hospital (LRH) received 33 bodies, while 2 were shifted to Nasirullah Babar Memorial Hospital. The victims are children aged 7 to 13. Over 40 people were injured, and rescue authorities confirmed that debris removal operations have been completed and all trapped individuals recovered.

  • School Owner’s Stance: School owner Khan Muhammad stated that the building was constructed a year and a half ago, and the collapse was caused by continuous heavy rains over the past few days. He noted that around 30 students were in the affected classroom out of 350 total enrolled students.

  • Government & Official Response:

    • Education Secretary Inayatullah Waseem stated the building was in dilapidated condition, and an inquiry committee has been formed. The government will bear all medical expenses for the injured.

    • CCPO Peshawar Mian Saeed confirmed that the school owner and principal have been arrested, and an FIR is being registered.

    • KP Private Schools Regulatory Authority (PSRA) MD Javed Iqbal stated the school was registered in March 2026, but PSRA lacks a technical inspection team to evaluate structural integrity.

  • Governor’s Reaction: KP Governor Faisal Karim Kundi expressed deep grief over the tragedy, demanded a report from relevant authorities, and ordered the provision of best medical facilities for the injured children.

  • The Khyber Times web Team: thekhybertimes@gmail.com