آئی ایم ایف ، کرونا وائرس سے متاثرہ 25ممالک کے لیے قرضوں میں ریلیف کا اعلان

واشنگٹن ( دی خیبر ٹائمز فارن ڈیسک )آئی ایم ایف نے جن ممالک کیلئے قرضوں میں ریلیف کا اعلان کیا ہے ان میں افغانستان، برکینافاسو، سینٹرل افریقن ریپبلک، چاڈ، کوموروس، کانگو، گیمبیا، لائبیریا، مڈغاسکر، موزمبیق، جزائر سلیمان، تاجکستان، یمن، نیپال اور ہیٹی بھی شامل ہیں۔ ان ریلیف ممالک میں تقریبا تمام افریقی ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔یہ ریلیف غریب اور کمزور ممالک کو مدد کی فراہمی کے لیے دیا گیا ہے، ریلیف کیٹسٹرافی کنٹیمنٹ اینڈ ریلیف فنڈ کے تحت دیا جائے گا، ریلیف کا اعلان آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹلینا جارجیوا نے کیا، یہ ریلیف مذکورہ ممالک کو فوری طور پر حاصل ہوگا۔منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ سی سی آر ٹی کے پاس 500 ملین ڈالرز موجود تھے، جس میں برطانیہ کی جانب سے 185 ملین ڈالرز، جاپان کی طرف سے 100 ملین ڈالرز، چین، نیدرلینڈز اور دیگر کی جانب سے رقوم بھی شامل ہیں۔ 1.4 بلین ڈالر کی دستیاب رقم کو بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔کرسٹلینا نے بتایا کہ تقریبا 215 ملین ڈالر اگلے 6 ماہ کے عرصے میں 25 ممالک کے لیے عطیے کے طور پر استعمال کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں