بھارتی کمپنی کا کرونا کے علاج کیلئے ستمبر تک ویکسین لانچ کرنے کا اعلان

ممبئی (دی خیبر ٹائمز فارن ڈیسک) بھارتی میڈیکل انسٹی ٹیوٹ سیریم نے اعلان کیا ہے کہ کرونا کی بیماری سے بچاؤ کیلئے ان کی تیار کردہ ویکسین ستمبر تک مارکیٹ میں آجائیگی جس کی قیمت بھارتی ایک ہزار روپے ہونگے اس انجکشن کے لگانے سے کرونا پر قابو پایا جاسکے گابھارتی شہر پونا میں سیریم انسٹی ٹیوٹ کے نام سے کام کرنے والے ادارے کے مطابق ان کے ماہرین اکسفورڈ کمپنی کے ماہرین کیساتھ ملک کر تیس اپریل سے مخصوص ویکسین پرتجرباتی مرحلہ میں کام کررہے ہیں جو کہ بہت جلد مکمل ہو جائیگاابھی اس ویکسین کو مریضوں کو تجرباتی طور پر استعمال کیا جارہا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ستمبر اکتوبر تک کم قیمت یعنی ایک ہزار روپے میں اسے عام لوگوں تک پہنچایا جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں